طلال چوہدری کے معاملے پر عائشہ رجب نے خاموشی توڑدی
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، ن لیگی رہنما طلال چوہدری کے واقعے سے متعلقہ مبینہ کردار سابق ایم این اے عائشہ رجب علی نے میڈیا سے درخواست کی ہے ان کو اس سلسلے میںمزید زیر بحث نہ لایاجائے .ٹویٹ کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ” آج سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئ میں بھی ایک ماں ہوں ،بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں ، میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، میری درخواست ہے سنی سنائی بات پر یقین نہ کیا جائے”
آج سارا دن جس طریقے سے سوشل میڈیا اورالیکٹرانک میڈیا کی جانب سے میری ذات پہ جو جو بات ہوئی وہ صرف میری نہیں عورت ذات کی تذلیل کی گئ میں بھی ایک ماں ہوں ،بہن ہوں اور کسی کی بیٹی ہوں اور ایک عزت دار گھرانے سے ہوں ، میرا کسی معاملے سے کوئی تعلق نہیں ، میری درخواست ہے سنی سنائی ۱/۲
— Ayesha Rajab Baloch (@AyeshaRajabAli1) September 26, 2020
ایک دوسری ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ
"باتوں پہ یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے”
باتوں پہ یقین کر کے میری عزت پر سوال نہ اٹھایا جائے
— Ayesha Rajab Baloch (@AyeshaRajabAli1) September 26, 2020
واضح رہے کہ طلال چوہدری کے متعلق میڈیا اور سوشل میڈیا پر یہ خبریں زیر گردش رہیںکہ ان کو عائشہ رجب علی کے بھائیوںنے تشدد کا نشانہ بنایا ہے . اس لیے کہ طلال چوہدری نے عائشہ رجب کے بیٹے کو بلیک میل کیا تھا.سابق ایم این اے عائشہ رجب علی اور ان کے بھائیوں نے طلال چوہدری کی پٹائی کی ہے۔طلال چوہدری کی رات تین بجے کس طرح درگت بنائی گئی اس واقعہ کی ویڈیو ڈی ایس پی اور عائشہ کے بھائیوں کے پاس محفوظ ہے۔
طلال چوہدری نے خود اپنے موبائل سے کال کر کے پولیس کو بلایا تھا مدینہ ٹاؤن تھانہ کے اے ایس آئی نے ان کا بیان بھی ریکارڈ کیا تھا.طلال چوہدری کہتے ہیں کہ وہ رات تین بجے ایک سیاسی میٹنگ کرنےعائشہ رجب علی کے گھرمیں گھسے تھے
ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ طلال چوہدری نے عائشہ کے بیٹے کو بلیک میل کیا تھا۔طلال اس کے ذریعے عائشہ پر شادی کے لیے دباؤ ڈال رہے تھے۔روشان نے سب کچھ بیان کر دیا کہ کس طرح طلال چوہدری اسے بلیک میل کر رہا تھا۔یہ سنتے ہی عائشہ اور اس کے بھائیوں نے جو ہاتھ لگا اس سے طلال چوہدری کی دھلائی کر ڈالی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ کافی مار پٹائی کے بعد طلال چوہدری نے پیروں پر پڑ کر معافی مانگی جس پرانہیں فون واپس کیا گیا۔
اصل واقعہ یہ تھا لیکن بعض میڈیا نے مسلم لیگ ن کی طرف سے جاری کی گئی حادثہ کی خبر نشر کی ہے۔پاکستان کی سیاست میں اس طرح کے واقعات کم ہی پیش آتے ہیں.