فلور ملز کیخلاف کاروائیاں بند نہ ہوئیں تو تالے لگا دینگے،چیئرمین کا اعلان
سیکرٹری خوراک پنجاب محمد زمان وٹو نے کہا کہ صوبہ بھر میں ملوں کی انسپکشن کا عمل جاری رہے گا تاہم کسی کو بھی سرکاری گندم کے کوٹہ میں خرد برد کی اجازت ہرگز نہیں دیجاسکتی۔ خواہاں ہیں کہ حکومت کی طرف سے دی جانیوالی سبسڈی کے ثمرات عوام تک پہنچیں جبکہ اسمگلنگ وغیرہ کی روک تھام کو یقینی بنانے کے لیے ملز مالکان کا تعاون درکار رہے گا۔
ان خیالات کا اظہار سیکرٹری خوراک محمد زمان وٹو نے اپنے دفتر میں پروگریسو فلور ملز گروپ کے وفد سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔ وفد کی صدارت صدر پروگریسو فلور ملز ماجد عبداللہ نے کی جبکہ نیشنل فلور مل شیخوپورہ سے میاں شفیق، سٹار فلور ملنگ ایسوسی ایشن سے میاں فیاض اور سنی فلور ملنگ گروپ سے ساجد عبداللہ وفد میں شامل تھے۔ وفد نے سیکرٹری خوراک پنجاب سے اپیل کی کہ پنجاب میں اس وقت گندم فی من 2300اور سندھ میں 3400 روپے فی من ہے جبکہ مارکیٹ میں گندم کا ریٹ 4600 روپے ہے،اس کو برا بر کیا جائے تاکہ کوٹہ کی خرد برد اور سبسڈی کا غلط استعمال روکا جا سکے۔ وفد نے سیکرٹری خوراک کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبہ بھر کی ملوں میں قواعد و ضوابط کے تحت انسپکشن کا عمل جاری رہنا چاہئے تاکہ آٹے کی سپلائی وغیرہ جاری رہے۔
وفد نے سیکرٹری خوراک کو یقین دلایا کہ وہ کسی بھی ہڑتال کا حصہ نہیں بنیں گے کیونکہ ان کی ایسوسی ایشن سبسڈی اور سرکاری کوٹہ پر انحصار نہیں کرتیں۔ سیکرٹری خوراک نے وفد کو یقین دلایا کہ ان کی تجاویز کو ایک حتمی شکل دیکر متعلقہ فورم پر رکھا جائے گا تاکہ ملکر آگے بڑھنے کے عمل کو جاری رکھا جا سکے۔
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
عمران خان نے ووٹ مانگنے کیلئے ایک صاحب کو بھیجا تھا،مرزا مسرور کی ویڈیو پر تحریک انصاف خاموش
فرح خان کیسے کرپشن کر سکتی ؟ عمران خان بھی بول پڑے
سینیٹ اجلاس میں "فرح گوگی” کے تذکرے،ہائے میری انگوٹھی کے نعرے
دوسری جانب ،چیئرمین فلورملز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ محکمہ خوراک نے 13 فلورملز کو بند کردیا ہے فلورملز کیخلاف کارروائیاں بند کی جائیں ،کارروائیاں بند نہ کی گئیں تو فلورملز کو تالے لگا دیں گے،آٹے کے ٹرکنگ اسٹالز غیر محفوظ ہورہے ہیں،ٹرکنگ پوائنٹس پر سیکیورٹی نہ دی تو ملز سپلائی بند کردیں گے،ہم سرکاری آٹا فلورملز کے گیٹ پر دینے کے پابند ہیں،فلورملز کو گندم کا کوٹہ کم کیا گیا تو عوام پس جائیں گے،
علاوہ ازیں نگران وزیراعلیٰ کی ہدایت پر وزیر اوقاف مذہبی و امور بیرسٹر سید اظفر علی ناصر نے لاہور کے مختلف سٹورز کا اچانک دورہ کر کے آٹے کے سٹاک کی دستیابی اور مقررہ سرکاری نرخوں پر فروخت کا جائزہ لیا۔ نگران وزیر اوقاف نے ڈیسنٹ سٹور وحدت روڈ، نقشبندی سٹور ملتان روڈ، رحمت سٹور اور رحیم سٹور اقبال ٹاؤن کا دورہ کیا۔ انہوں نے تمام سٹورز کو مقررہ سرکاری نرخوں پر معیاری آٹا فراہم کرنے کی ہدایت کی اور خریداری کرنے والے شہریوں سے بھی آٹے کی قیمتوں سے متعلق دریافت کیا۔ سید اظفر علی ناصر نے واضح کیا کہ مقررہ نرخوں سے زائد آٹا فروخت کرنے کی شکایت پر کارروائی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں گندم اور آٹے کی کوئی قلت نہیں۔ عوام کو ہر قیمت پر سستے آٹے کی فراہمی یقینی بنائیں گے