کابل:افغان طالبان نے بھارت کوافغانستان کے لیے تجارتی پروازوں شروع کرنے کا پیغام دے دیا ،اطلاعات کے مطابق افغان طالبان حکومت نے نے ڈی جی سی اے (ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن) کو خط لکھ کر بھارت سے افغانستان میں کابل کے لیے تجارتی پروازیں دوبارہ شروع کرنے کی درخواست کی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ خط فی الحال وزارت شہری ہوا بازی (ایم او سی اے) کے زیر نظر ہے۔یاد رہےکہ بھارت نے 15 اگست کے بعد کابل جانے والی تمام تجارتی پروازیں بند کر دی ہیں۔
اس خط کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دستخط شدہ ایم او یو اور قومی کیریئرز (اریانا افغان ایئر لائن اور کام ایئر) کی بنیاد پر مسافروں کی نقل و حرکت کو جاری رکھنا ہے جس کا مقصد ان کی طے شدہ پروازیں شروع کرنا ہے۔
بھارت کے نام پیغام میں کہا گیا ہےکہ افغانستان سول ایوی ایشن اتھارٹی آپ سے درخواست کرتی ہے کہ ان کی کمرشل پروازوں میں سہولت فراہم کریں۔