حریم شاہ کے شوہر اہلیہ کے لئے پریشان، ویڈیو وائرل

0
40
حریم-شاہ-کے-شوہر-اہلیہ-کے-لئے-پریشان،-ویڈیو-وائرل #Baaghi

پاکستان کی متنازع ٹک ٹاکر اور اداکارہ حریم شاہ کی اپنے شوہر بلال شاہ کے ہمراہ نئی ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں وہ اہلیہ کے لیے پریشان نظر آرہے ہیں۔

باغی ٹی وی : سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر ٹک ٹاکر حریم شاہ نے شوہر کے ہمراہ نئی ویڈیو شیئر کی ہے شیئر کی گئی ویڈیو میں حریم شاہ کے شوہر اُن سے کہتے ہیں کہ آپ میرے بال خراب کررہی ہو جس پر ٹک ٹاکر کہتی ہیں کہ میں نے کب بال خراب کئے؟۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ اپنے شوہر سے پوچھتی ہیں کہ آپ کو کیا ہوا ہے؟ جس پر اُن کے شوہر کہتے ہیں کہ وہ پریشان ہیں۔حریم شاہ کے شوہر کہتے ہیں کہ وہ اہلیہ کے لیے پریشان ہیں کیونکہ وہ اُن سے دور جارہی ہیں۔

ویڈیو دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ حریم شاہ کچھ دنوں کے لیے شوہر سے دور جارہی ہیں اور اسی وجہ سے اُن کے شوہر پریشان ہیں تاہم ویڈیو میں یہ نہیں بتایا گیا کہ حریم شاہ کہاں، کب اور کیوں جارہی ہیں۔

کیا حریم شاہ کے شوہر منظر عام پر آ گئے؟

خیال رہے کہ حریم شاہ نے چند روز قبل سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو پوسٹ کی تھی جس میں اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ شیشہ پی رہی تھیں-

واضح رہے کہ حریم شاہ نے بتایا کہ اُن کے شوہر کا نام بلال شاہ ہے، جن کا تعلق پاکستان پیپلز پارٹی سے ہے اور وہ کراچی میں رہتے ہیں، وہ پہلے سے شادی شدہ نہیں ہیں، حریم شاہ نے مزید کہا کہ اُن کے شوہر چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری اور سابق صدر آصف علی زرداری کے بے حد قریب ہیں۔

حریم شاہ نے اپنے شوہر بلال شاہ کے ساتھ انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے انہیں اپنی زندگی اور بادشاہ قرار دیا تھا،حریم شاہ کی اس پوسٹس کے بعد سوشل میڈیا صارفین کے دماغ میں کئی سوال جنم لے رہے تھے کہ آخر یہ شخص کون ہے جسے حریم شاہ نے اپنی زندگی قرار دے دیا۔

ترکی میں موجود حریم شاہ بڑی پریشانی کا شکار

Leave a reply