تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیوں کیا گیا ؟ وزیرتعلیم سندھ کا اہم بیان
وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نےآئندہ ہفتےکوروناکی نئی لہر سے خبردار کیا تھا، جس کے بعد تعلیمی ادارے بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ، اسکولوں سے متعلق ایک ہفتے بعد جائزہ لے کر فیصلہ کیاجائے گا۔
تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم سندھ سردارشاہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں کوبندکرنےکافیصلہ کوروناصورتحال پرکیاگیا ، وزیراعلیٰ سندھ نےمشاورت کے بعد بندش کافیصلہ کیا۔
سردارشاہ کا کہنا تھا کہ محکمہ صحت نےآئندہ ہفتےکوروناکی نئی لہرسےخبردارکیاتھا اور صورتحال مدنظررکھ کرتعلیمی ادارےبندرکھنےکی تجویزدی، آئندہ ہفتےتک تمام اساتذہ کی ویکسین مکمل کی ہوجائےگی ، سندھ حکومت نےمحتاط رہ کرفیصلہ کیاہے۔
وزیرتعلیم سندھ نے کہا کہ اسکولوں سےمتعلق ایک ہفتےبعدجائزہ لےکرفیصلہ کیاجائے گا ، والدین سےاپیل ہےاپنی ویکسین کرائیں تاکہ بچےمحفوظ رہیں۔
دوسری جانب اسکول بند کرنے کے حوالے سے سندھ حکومت نےاسٹیک ہولڈرزکی مشاورت سےپہلے ہی فیصلہ کرلیا ، تمام اسٹیک ہولڈرز پرمشتمل ورکنگ کمیٹی کا اجلاس ہونا تھا اور سیکریٹری اسکول ایجوکشن کی سربراہی میں آئندہ کےلائحہ عمل کا اعلان کیاجاناتھا۔
ورکنگ کمیٹی میں نجی اسکولز،محکمہ صحت اور دیگر اسٹیک ہولڈزکی نمائندگی تھی تاہم مشاورت سےقبل ہی وزیراعلیٰ نےاسکولوں کی بندش کا اعلان کیا ، وزیراعلیٰ سندھ کے فیصلے سے تمام اسٹیک ہولڈرز پریشانی کا شکار ہے۔