طالبان حکومت کی بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش

0
60

کابل: طالبان حکومت نے بھارت کو کابل میں دوبارہ سفارتخانہ کھولنے کی پیشکش کردی۔

باغی ٹی وی : افغان میڈیا کے مطابق قطرمیں طالبان کےسیاسی دفترکےترجمان سہیل شاہین نےایک انٹرویومیں کہا کہ بھارت کابل میں دوبارہ سفارتخانے کھولے گا تواس کےسفارتکاروں کومکمل سیکورٹی فراہم کی جائےگی بھارت کوقومی اورباہمی مفادات کےبنیاد پرطالبان حکومت سے تعلقات قائم کرنا چاہئیں اورسابق افغان حکام سے روابط نہیں رکھنے چاہئیں۔

طالبان حکومت،افغان ایئرپورٹس کےمعاملات چلانےکیلئےیواےای سےمعاہدہ کرے گی

سہیل شاہین کا یہ بیان اس وقت آیا جب حال ہی میں بھارتی خبررساں ادارے انڈین ایکسپریس نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارت افغانستان میں سفارت خانہ دوبارہ کھولنے پر غور کر رہا ہے-

سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں کام کرنے والے تمام غیرملکی سفارتکاروں کو مکمل تحفظ فراہم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے۔بہت سے سفارت خانے کابل میں کام کررہے ہیں اورانہیں بھرپورسیکورٹی دی گئی ہےبھارتی سفارتخانے اورسفارتکاروں کوبھی سیکورٹی فراہم کی جائے گی اور اگربھارت افغانستان میں جاری منصوبے مکمل کرنا چاہے گا یا نئے منصوبے شروع کرنا چاہے گا تو اس کا خیرمقدم کریں گے۔

دوسری جانب بھارت نے افغانستان میں طالبان حکومت کے ساتھ سفارتی سرگرمیوں کی بحالی پرغور کرنا شروع کردیا ہے اور ابتدائی طور پرافغان اہلکار ہی سفارت خانےمیں ذمہ داریاں سنبھالیں گےاس حوالےسے معروف بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے دعویٰ کیا تھا کہ بھارتی سیکیورٹی اہلکاروں کی ایک ٹیم ورکنگ انوائرمنٹ، امن و امان کی صورت حال اور سفارت خانہ کے تحفظ سے متعلق زمینی حقائق کا جائزہ لینے کابل بھی گئی تھی۔

پاکستان اور ایران کے درمیان صحت کے مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق

انڈین ایکسپریس نے یہ بھی دعویٰ بھی کیا تھا کہ ابھی سینیئر سطح کے سفارت کاروں کو بھیجنے کا کوئی منصوبہ نہیں ہے البتہ ابھی صرف مقامی اہلکار سفارت خانے میں فرائض انجام دیں گے تاہم ضرورت پڑنے پر قونصلر کی خدمات تک توسیع کی جا سکتی ہے۔

بھارتی وزارت خارجہ کے حکام نے انڈین ایکسپریس کو بتایا تھا کہ مقامی افغان اہلکاروں کے ساتھ سفارت خانہ کھولنے کا مطلب طالبان حکومت کو تسلیم کرنا ہرگز نہیں ہے۔ تاحال طالبان حکومت کو تسلیم کرنے کا فیصلہ نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارت نے گزشتہ برس اگست کے وسط میں افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد سے کابل میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا تھا۔

Leave a reply