کابل: طالبان اپنے ہی خلاف احتجاج کرنیوالی خواتین کی حفاظت کرتے رہے
افغانستان کے دارالحکومت کابل میں چند خواتین نے طالبان کے خلاف احتجاج کیا اور عورتوں کو سیاسی اور بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا۔
باغی ٹی وی : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں قلیل تعداد میں خواتین نے طالبان جنگجوؤں کے سامنے احتجاج کیا اور افغان خواتین کو سیاسی اور بنیادی حقوق دینے کا مطالبہ کیا-کابل کے ایک چوک پر ہونے والے احتجاج کے دوران خواتین نے پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے اور خواتین نے مطالبہ کیا کہ عورتوں کو بھی سیاسی عمل کا حصہ بنایا جائے۔
اس دوران خواتین نے چہرے نہیں ڈھانپ رکھے تھے اور وہ طالبان کے خلاف نعرے بھی لگا رہی تھیںاس موقع پر طالبان جنگجو بھی موجود تھے جو اپنے خلاف احتجاج کے باوجود اِن خواتین کی حفاظت کرتے رہے۔
These brave women took to the streets in Kabul to protest against Taliban. They simplify asking for their rights, the right to work, the right for education and the right to political participation.The right to live in a safe society. I hope more women and men join them. pic.twitter.com/pK7OnF2wm2
— Masih Alinejad 🏳️ (@AlinejadMasih) August 17, 2021
مسیح علی نیجاد نامی ایک ایرانی صحافی کی جانب سے یہ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے دعویٰ کیا گیا ہے کہ’یہ بہادر افغانی خواتین کابل کی سڑکوں پر اپنے حقوق کے لیے طالبان کے خلاف احتجاج کر رہی ہیں، خواتین کا مطالبہ ہے کہ اُنہیں کام کرنے، تعلیم حاصل کرنے اور سیاسی شعبے میں حصہ لینے کا حق دیا جائے۔