طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن کو تحلیل کر دیا

0
94

کابل: طالبان حکومت نے افغان الیکشن کمیشن کو تحلیل کر دیا۔

باغی ٹی وی :طالبان حکومت کے ترجمان بلال کریمی نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ آزاد الیکشن کمیشن اور آزاد انتخابی شکایات کمیشن کے وجود اور کام کرنے کی اب کوئی ضرورت نہیں رہی ہے اگر ہم نے کبھی ضرورت محسوس کی تو اسلامی امارت ان کمیشنوں کو بحال کردے گی۔

بلال کریمی نے مزیدبتایا ہے کہ حکام نے رواں ہفتے دوسرکاری محکموں یعنی وزارتِ امن اور پارلیمانی امور کی وزارت کو بھی تحلیل کردیا ہےطالبان نے سابق انتظامیہ میں خواتین کے امور کی وزارت کو پہلے ہی بند کردیا تھا اور اس کی جگہ امربالمعروف اورنہی عن المنکرکی نئی وزارت قائم کردی تھی۔

کیا فلسطینوں کے قتل عام کا لائسنس جاری کردیا گیا ہے؟ فلسطینیوں کا عالمی برادری سے…

اس وزارت نے 1990ء کی دہائی میں طالبان حکومت کے پہلے دورمیں مذہبی اصول وضوابط کے سختی سے نفاذ کی وجہ سے بدنامی حاصل کی تھی اب طالبان عالمی برادری پردباؤ ڈال رہے ہیں کہ وہ اربوں ڈالر کی معطل شدہ امداد بحال کرے طالبان نے اس مرتبہ اعتدال پسند حکمرانی کے علاوہ خواتین اور اقلیتوں کے احترام کا وعدہ کیا ہے۔

دوسری جانب انتخابی پینل کے سربراہ رہنے والے اورنگ زیب نے فیصلے پر رد عمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کمیشن کو تحلیل کرنے کے بہت برے نتائج برآمد ہوں گے طالبان نے عجلت میں یہ فیصلہ کیا ہے اگریہ ڈھانچہ موجود نہیں تو مجھے سو فی صد یقین ہے کہ افغانستان کے مسائل کبھی حل نہیں ہوں گے کیونکہ کوئی انتخابات نہیں ہوں گے۔

کابل: طالبان نے پاسپورٹ جاری کرنا شروع کر ديئے

یاد رہے کہ ماضی میں اسی الیکشن کمیشن کے زیرنگرانی مغرب کی حمایت یافتہ سابق انتظامیہ کے دور میں انتخابات منعقد ہوتے رہے تھے الیکشن کمیشن کی ویب سائٹ کے مطابق 2006 میں قائم شدہ آئی ای سی کو صدارتی سمیت ہر قسم کے انتخابات کا انتظام اور نگرانی کرنے کا حکم دیا گیا تھا۔

گذشتہ دورحکومت میں چارصوبوں کے گورنر رہنے والے ایک سینیرسیاستدان حلیم فدائی کا کہنا ہے کہ’’انتخابی کمیشن کو تحلیل کرنے کے فیصلے سےظاہرہوتا ہے کہ طالبان جمہوریت میں یقین نہیں رکھتے طالبان تمام جمہوری اداروں کے خلاف ہیں کیونکہ انھیں ووٹوں کے ذریعے نہیں،بلکہ گولیوں کے ذریعے اقتدار ملتا ہے۔

واضح رہے کہ طالبان کے کابل میں افغان حکومت پر قبضے سے قبل انتہاپسند گروہوں نے انتخابی کمیشن کے متعدد عہدے داروں کو قاتلانہ حملوں میں ہلاک کردیا تھا۔

اقوام متحدہ میں سفیر کی تعیناتی کے لئے طالبان کی دوبارہ درخواست

Leave a reply