ٹرمپ کی جانب سے افغانستان پر مذاکرات معطل ، طالبان نے سو سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا

0
43

ٹرمپ کی جانب سے افغانستان پر مذاکرات معطل ، طالبان نے سو سال تک جنگ لڑنے کا اعلان کر دیا
باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق طالبان اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات پر اچانک معطل کر دیے گئے جب طالبان کی امریکی صدر سے امریکا میں خفیہ ملاقات ہونے جا رہی تھی اور مذاکرات حتمی شکل اختیار کر چکے تھے. کہ اچانگ امریکی صدر ٹرمپ نے ٹویٹ کر کے مذاکرات منسوخ کر دیے، بہانہ یہ بنایا کہ کابل حملے کو طالبان نے قبول کیا تھا

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق امریکی صدر نے اپنے پیغام میں لکھا کہ آج رات طالبان رہنماؤں اورافغان صدر کیساتھ الگ الگ ملاقاتیں ہونی تھیں، جب کہ کیمپ ڈیوڈ میں افغان طالبان رہنماؤں کیساتھ خفیہ ملاقات بھی طے تھی جس کو منسوخ کرتا ہوں،

افغان طالبان باتوں باتوں میں‌ بہت مارتے ہیں‌، ٹرمپ نے افغان طالبان کے ساتھ امن مذاکرات معطل کرنے کا اعلان ، باغی ٹی وی کا دعویٰ سچ نکلا
ٹرمپ نے "ٹویٹر” پر پوسٹ کردہ ایک ٹویٹ میں کہاکہ اگر طالبان امن مذاکرات کے دوران فائر بندی نہیں کرسکتے ہیں تو بامقصد معاہدے کے لیے بات چیت آگے نہیں بڑھ سکتی۔

امریکی صدر نےکہا کہ انہوں نے میری لینڈ کے کیمپ ڈیوڈ میں واقع ایک صدارتی احاطے میں اتوار کے روز طالبان کے "اعلی رہ نماؤں” کے ساتھ ایک خفیہ ملاقات کرنے کا منصوبہ بنایا تھا۔ انہوں نے افغان صدر سے ملنے کا بھی پروگرام بنایا تھا ، لیکن جب اس حملے کی ذمہ داری طالبان نے قبول کی تھی تو انہوں نے فوری طور پر بات چیت منسوخ کردی۔

جمعرات کے روز کابل کےنواحی علاقے میں کار بم دھماکہ ہوا جس میں کم از کم 10 افراد ہلاک اور 42 زخمی ہوئے تھے۔ اسی علاقے میں امریکی سفارت خانہ ، نیٹو مشن اور دیگر سفارتی مشن قائم ہیں۔

Leave a reply