طالبان کابل پہنچ گئے، طالبان کا شہر میں ’پُرامن طریقے سے داخلے‘ کا اعلان
بریکنگ :طالبان نے چاروں اطراف سے دارالحکومت کابل میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے: افغان وزارت داخلہ
باغی ٹی وی: غیر ملکی خبررساں ادارے سی این این نے بھی تصدیق کی ہے کہ کہ طالبان کابل میں داخل ہوئے ہیں سی این این کا کہنا ہے کہ طالبان نے چاروں اطراف سے دارالحکومت کابل میں داخل ہونا شروع کر دیا ہے-
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق طالبان کابل پہنچ گئے، طالبان نے شہر میں ’پُرامن طریقے سے داخلے‘ کا اعلان کیا ہے-
افغان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ طالبان نے دارالحکومت کابل میں چاروں اطراف سے داخل ہونا شروع کر دیا ہے۔ جبکہ طالبان کا کہنا ہے کہ وہ طاقت یا جنگ کے زور پر شہر میں داخل نہیں ہوں گے-
بی بی سی رپورٹنگ کے مطابق طالبان کو افغان دارالحکومت میں بہت زیادہ مزاحمت کا سامنا نہیں کرنا پڑ رہا ہے افغان طالبان نے ایک بیان میں کابل میں ’لڑائی نہ کرنے کا اعلان‘ کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ ’دارالحکومت کابل ایک بڑا اور گنجان آباد شہر ہے۔ امارت اسلامیہ کے مجاہدین طاقت یا جنگ کے ذریعے شہر میں داخل ہونے کا ارادہ نہیں رکھتے، بلکہ کابل کے ذریعے پُرامن طریقے سے داخل ہونے کا ارادہ رکھتے ہیں کسی کی جان، مال اور عزت پر سمجھوتہ کیے بغیر طالبان نے اپنے جنگجووں کو کابل میں تشدد سے اجتناب کی بھی ہدایت کی-
ترجمان طالبان نے کہا کہ (ہم) اپنی تمام افواج کو ہدایت کرتے ہیں کہ وہ کابل کے دروازوں پر کھڑے رہیں، شہر میں داخل ہونے کی کوشش نہ کریں ہم اس بات کا اعادہ کرتے ہیں کہ امارت اسلامیہ کسی سے انتقام لینے کا ارادہ نہیں رکھتی۔‘
ترجمان افغان طالبان نے کہا کہ کابل میں تمام تجارتی ادارے اور بینک اپنا کام جاری رکھیں تجارتی اداروں اور بینکوں کو کوئی نقصان نہیں پہنچایا جائے گا افغان طالبان نے حکومت اور فوج میں کام کرنیوالے تمام اہلکاروں کو معاف کردیا ہمارا کسی سے بدلہ لینے کاکوئی ارادہ نہیں کوئی تشدد نہیں ہوگا-
طالبان نے تمام شہریوں اور حکومتی اہلکاروں کے لئے عام معافی کا اعلان کیا اور مذاکرات کے ذریعے پرامن طریقے سے کابل کا کنٹرول حاصل کرنے کا عزم ظاہر کیا-