طالبان نے دوسرے بڑے شہر قندھار پر بھی قبضہ کر لیا ، طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12ہوگئی

0
35
طالبان-نے-دوسرے-بڑے-شہر-قندھار-پر-بھی-قبضہ-کر-لیا-،-طالبان-کے-زیر-قبضہ-صوبوں-کی-تعداد-12ہوگئی #Baaghi

طالبان کی افغانستان کے مختلف صوبوں اور شہروں میں پیش قدمی جاری ہے اور اب طالبان نے افغانستان کے دوسرے اہم ترین شہر قندھار پر بھی قبضہ کرلیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق افغانستان کے مختلف شہوں اور صوبوں میں طالبان کی پیش قدمی تیزی سے جاری ہے۔افغان شہر غزنی اور ہرات پر بھی طالبان کا قبضہ ہوگیا ہےاس طرح طالبان کے زیر قبضہ صوبوں کی تعداد 12ہوگئی ہے

غیرملکی میڈیا کے مطابق طالبان دارالحکومت کابل سے محض 130 کلومیٹر دور رہ گئے ہیں طالبان اب شمالی افغانستان کے بیشترحصے اور ملک کے تقریباً ایک تہائی علاقائی دارالحکومتوں پر قابض ہیں۔

قندھار پر قبضہ طالبان کی بڑی کامیابی سمجھا جا رہاہے یہ شہر کبھی طالبان کا گڑھ تھا اور ایک اہم تجارتی مرکز کے طور پر حکمت عملی کے لحاظ سے اہم شہرہے۔

رپورٹس کے مطابق حملے روکنے کے لیے افغان حکومت نے طالبان کو اقتدار میں شراکت کی پیش کش کردی ہےعرب ٹی وی کے مطابق افغانستان کی حکومت کی جانب سے اقتدار کی یہ پیشکش قطر کے ذریعے طالبان کو دی گئی ہے۔

افغانستان میں طالبان کی پیش قدمی میں گذشتہ چند دن کے دوران تیزی دیکھی گئی ہے اور انھوں نےایک ہفتے میں 12 اہم شہروں پر قبضہ کرلیا ہےطالبان کے کنٹرول میں جانیوالے شہروں میں قندوز، سرِ پُل، تالقان، سمنگان، شبرغن، زرنج، غزنی، ہرات، جوزبان، بادغیس اور لشکرگاہ شامل ہیں۔

Leave a reply