یوم خواتین پرطالبان نےخواتین تنظیموں کوخون کےعطیات کی مہم سے روک دیا

0
38

کابل: افغانستان میں عالمی یوم خواتین پر سماجی تنظیموں کی جانب سے خون کے عطیات کی مہم کو روک دیا۔

باغی ٹی وی :عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز دنیا بھر میں خواتین کا عالمی دن منایا گیا تاہم افغانستان میں طالبان حکومت نے خواتین کو ریلیاں نکالنے کی اجازت نہیں دی بلکہ خون کے عطیات جمع کرنے کی مہم کو بھی روک دیا۔

یوم خواتین افغانستان کی خواتین کیلئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنےکا اچھا موقع…

افغان دارالحکومت کابل میں خواتین کے حقوق کی تنظیم کے ارکان معروف اسپتال کے باہر خون کے عطیات جمع کر رہے تھے اسپتال انتظامیہ نے بھی اجازت دے دی تھی تاہم بعد میں کیمپ کو بند کروا دیا گیا۔

تنظیم کی سربراہ نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ پہلے ان کا ارادہ خواتین کے عالمی دن پر ایک مظاہرہ کرنا تھا جس میں طالبان کی جانب سے خواتین پر تعلیم، مکازمت اور کاروبار کے دروازے بند کرنے کے خلاف احتجاج کیا جاتا۔

چھٹی کے دن اسکول کے بچوں کے ساتھ تصویر،مودی سوشل میڈیا پر مذاق بن گئے

تاہم طالبان کی جانب سے احتجاج پر کریک ڈاؤن یا تشدد کے باعث احتجاج کے بجائے خون کا عطیات جمع کرنے کی مہم کا فیصلہ کیا لیکن اسے بھی بند کرادیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز افغان حکومت کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نےعالمی یوم خواتین کے موقع پر سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں کہا تھا کہ یوم خواتین افغانستان کی خواتین کے لئے اپنے جائز حقوق کا مطالبہ کرنے کا اچھا موقع ہے افغان خواتین کوشریعت کے مطابق حقوق دینے کے لئے پرعزم ہیں ہم اپنی افغان خواتین کے حقوق کا تحفظ اور دفاع کرتے ہیں، انشاء اللہ

عدالت سے میشا شفیع کی درخواست خارج ،علی ظفر کا رد عمل بھی سامنے آگیا

Leave a reply