چودھری پرویز الہیٰ نے تعلیمی ادارے کھولنے کی مخالفت کر دی
سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویزالٰہی سے صوبائی وزیر معدنیات حافظ عمار یاسر، چیئرمین ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب سردار آفتاب اکبر ایم پی اے اور چیئرمین ملک عبدالمنان کی ملاقات ہوئی ہے
اس موقع پر چودھری پرویز الہیٰ کا کہنا تھا کہ کورونا کی نئی لہر لمحہ فکریہ ہے، تعلیمی ادارے کھول کر بچوں اور والدین کی زندگیوں سے نہ کھیلیں ،کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد ہونا چاہئے کورونا کی چوتھی لہر بڑی تیزی سے پھیل رہی ہے ایسے میں تعلیمی اداروں کو کھول کر عوام کو اس میں مبتلا نہ کریں کورونا کے باعث پوری دنیا سمیت پاکستان کی معیشت تباہ حال ہے ملک کی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے سب کو مل کر چلنا ہو گا
پشاور میں پہلی بار خواجہ سراء کو منتخب کر لیا گیا، آخر کس عہدے کیلئے؟
خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کر کے ویڈیو بنانیوالے ملزمان گرفتار
دوستی نہ کرنے کا جرم، خواجہ سراؤں پر گولیاں چلا دی گئیں
مردان میں خواجہ سرا کے ساتھ گھناؤنا کام کرنیوالے ملزما ن گرفتار
ملاقات میں حلقہ این اے 65 اور پی پی 23 اور پی پی 24 کے مسائل کے حل کے حوالے سے لائحہ عمل مرتب کیا گیا چیئرمین ایجوکیشن فاؤنڈیشن پنجاب سردار آفتاب اکبر نے چودھری پرویزالٰہی کے عزائم کی تائید کی ،سردار آفتاب اکبر کا کہنا تھا کہ حلقہ کی عوام کو درپیش مسائل کو حل کیا جائے گا ،چودھری سالک حسین ایم این اے اور حافظ عمار یاسر کے ساتھ مل کر عوام کی خدمت کرتے رہیں گے: