باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود نے کہا ہے کہ تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ آسان نہیں تھا، طلبہ کواجتماع سے گریز کرنا ہوگا۔ اساتذہ کو پڑھانے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر بھی عمل کروانا ہو گا،
چھ ماہ بعد تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد وفاقی وزیر شفقت محمود نے اسلام آباد کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا، اور تعلیمی ادارے کھلنے پر صورت حال کا جائزہ لیا ،وفاقی وزیر تعلیم نے متعلقہ انتظامیہ کو ایس او پیز پر عمل درآمد ہرصورت یقینی بنانے پر زور دیا۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا اس موقع پر کہنا تھا کہ کہا کہ چھ ماہ بعد تعلیمی ادارے کھل گئے ، ہمیں طلبہ کی اسکولوں میں واپسی پر خوشی ہے، کورونا سے بچاوَ کےلئے ایس او پیز پرعمل درآمد ضروری ہے،ضلعی انتظامیہ اسکولوں میں کورونا سے بچاوَ کے انتظامات کاجائزہ لے گی۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا ا سلام آباد میں سرکاری سکول کا دورہ۔۔ کورونا ایس او پیز پر عمل درآمد کا جائزہ لیا۔تمام سکولوں کی مانیٹرنگ ہو رہی ہے، ہر بچہ فیس ماسک ضرور پہنے۔جوسکول ایس او پیزپر عمل درآمد نہیں کریگا اسے پہلے وارننگ اور پھر بند بھی کیا جائے گا۔۔۔@Shafqat_Mahmood pic.twitter.com/0dvnHjH9HU
— PTV News (@PTVNewsOfficial) September 15, 2020
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ مرحلہ وار بچوں کی تعداد بڑھائی جائے، اسکول آنے اور جانے کا مرحلہ بھی بہت اہم ہے، کورونا سے بچاؤ کے لیے ہرممکن کوششیں کررہے ہیں ،صوبائی حکومتیں بھی کوشش کررہی ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد ہو ،ایس او پیز پرعملدرآمد نہ کرنے پرپہلےوارننگ، پھر ادارہ بند کر دیا جائے گا،اساتذہ نے پڑھانے کے ساتھ ساتھ ایس او پیز پر عملدرآمد بھی کروانا ہے،
چینی کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹ میں بھی تحقیقات کا مطالبہ
جہانگیر ترین کے حق میں تحریک انصاف کی کونسی شخصیت کھل کر سامنے آ گئی، بڑا مطالبہ کر دیا
چینی بحران رپورٹ، وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد آ سکتی ہے یا نہیں؟ شیخ رشید نے بتا دیا
چینی بحران رپورٹ ، جہانگیر ترین پھر میدان میں آ گئے ،بڑا دعویٰ کر دیا
وزیر سکول ایجوکیشن پنجاب ڈاکٹر مراد راس کا صوبے میں سکول کھلنے کے حوالے اہم اعلان
جہاں بھی اسکولز کھل رہے ہیں وہاں کورونا سے متعلق مسائل سامنے آرہے ہیں،مراد راس
تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل وزیراعظم نے دیا اہم پیغام
تعلیمی ادارے کھلنے سے قبل این سی او سی نے جاری کیں اہم ہدایات
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں بند تعلیمی ادارے آج 6 ماہ بعد کھل گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں انٹر اور یونیورسٹی کے طلبہ کو تعلیمی اداروں میں بلایا گیا ہے جبکہ باقی تعلیمی ادارے بتدریج اگلے دو ہفتوں میں کھلیں گے،
تعلیمی اداروں میں کورونا سے بچاؤ کیلئے اسپرے کیے گئے ہیں اور احتیاطی تدابیر کے بینرز بھی آویزاں کئے گئے ہیں،پہلے مرحلے میں نویں، دسویں اور انٹرمیڈیٹ کے طلبہ کو بلایا گیا ہے۔ اس کے ایک ہفتے بعد 23 ستمبر کو چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طلبا کو سکول آنے کی اجازت ہوگی۔ جبکہ تیسرے مرحلے میں تمام پرائمری سکول کے بچوں کو 30 ستمبر سے سکول جائیں گے۔