بین الصوبائی وزرائے تعلیم اجلاس، تعلیمی اداروں کی بندش بارے کیا نئی تجاویز سامنے آئیں

0
37

کرونا کی دوسری لہر، تعلیمی اداروں میں چھٹیاں ہونگی یا نہیں؟ بالآخر اعلان کر دیا گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بین الصوبائی وزرائے تعلیم کا اہم اجلاس این سی او سی میں جاری ہے، اجلاس میں موسم سرما کی تعطیلات سے متعلق مشاورت ہورہی ہے ،اجلاس میں 25 نومبر سے 24 دسمبر تک تعلیمی ادارے بند رکھنے کی تجویز سامنے آئی ہے،اجلاس میں تعلیمی اداروں میں امتحانات بھی ملتوی کیے جانے کی تجویزبھی سامنے آئی ہے، وفاق صوبوں کو آج سے تعلیمی اداروں کی مرحلہ وار بندش کی تجویز دے چکا ہے۔ تعلیمی ادارےایک ماہ کیلئے بند کرنے کی سفارش سامنے آئی ہے تا ہم اجلاس کے بعد حتمی فیصلہ کیاجائے گا جس کا وزیر تعلیم اعلان کریں گے

وفاقی وزارت تعلیم نے تعلیمی سیشن، امتحانات اور تعلیمی اداروں کو بند کرنے سے متعلق تین مختلف تجاویز صوبوں کی بھجوائی تھیں۔ تعلیمی ادارے بند کرنے کے حوالے سے پہلی تجویز میں کہا گیا تھا کہ تعلیمی اداروں کو 24 نومبر سے 31 جنوری تک بند کر دیا جائے یا پھر 24 نومبر سے پرائمری اسکولز، 2 دسمبر سے مڈل اسکولز جب کہ 15 دسمبر سے ہائیرسیکنڈری اسکولز کو بند کرنے کی تجویز دی گئی۔اسی طرح وفاقی وزارت تعلیم کی جانب سے تعلیمی سیشن کو مارچ کے بجائے 31 مئی تک بڑھانے کی تجویز دی گئی تھی

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر مزید شدت اختیار کر گئی ہے۔ صوبہ پنجاب میں کورنا وائرس کی صورتحال دیگر صوبوں کی نسبت زیادہ تشویشناک ہوتی جا رہی ہے۔کورونا کے باعث وینٹی لیٹرز پر مریضوں کی سب سے زیادہ تعداد پنجاب میں ہے۔ سندھ 57، اسلام آباد43 اور خیبرپختونخوا22مریض وینٹی لیٹرز پر ہیں۔

کرونا وائرس،تبلیغی جماعت پر تنقید،پانچ ٹی وی اینکرز کے خلاف بھی مقدمہ درج

ٹیسٹ نہ کروانے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو گولی مارنے کا رکن اسمبلی نے کیا مطالبہ

تبلیغی جماعت کے ملک بھر میں کتنے اراکین قرنطینہ مراکز میں؟ 2 کی ہوئی کرونا سے موت

کرونا وائرس، تبلیغی جماعت سے تعلق رکھنے والے ایک اور شخص کی ہوئی موت

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے اور اس سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔این سی او سی کے مطابق ملک کے 15 شہروں میں کورونا وبا تیزی سے پھیل رہی ہے۔ پاکستان میں اسی فیصد کورونا کیسز گیارہ بڑے شہروں سے رپورٹ ہوئے۔

کرونا پھیلاؤ روکنے کے لئے این سی او سی کا عوام سے مدد لینے کا فیصلہ

کرونا وائرس ، معاون خصوصی برائے صحت نے ہسپتال سربراہان کو دیں اہم ہدایات

کرونا وائرس لاہور میں پھیلنے کا خدشہ، انتظامیہ نے بڑا قدم اٹھا لیا

معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بتدریج شروع ہو چکی ہے۔ دوسری لہر سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔ احتیاطی تدابیر پرعمل پیرا ہو کر ہم کورونا کی دوسری لہرسے نمٹ سکتے ہیں

Leave a reply