ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے نیویارک میں مختلف ممالک کے ہم منصب سے ملاقاتیں کیں
ترجمان وزارت خارجہ کا کہنا تھا کہ وزیرخارجہ نے واشنگٹن میں بھی مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں ،وزیرخارجہ نے موسمیاتی تبدیلی کے پاکستان پر ا ثرات سے نمٹنے کے لیے تعاون پر موقف اجاگر کیا، وزیرخارجہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکا کے دوران پاکستان کا موقف پیش کیا ،جی77اجلاس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے ترقی پزیر ممالک کے مسائل پر بات کی،وزیر خارجہ نے سیلاب کے بعد بحالی کے امورسے بھی آگاہ کیا،افغانستا ن میں لڑکیوں کی تعلیم پر پاپندی سے متعلق پاکستان کا موقف واضح ہے پاکستان افغانستان میں لڑکیوں کی تعلیم کی حمایت کرتاہے ،بھارت دہشت گردوں کی پشت پناہی کررہا ہے افغان حکومت لڑکیوں کی تعلیم سے متعلق پابندی پر نظر ثانی کرے بھارت پاکستان میں تخریبی کارروائیوں کے لیے دہشت گردوں کی ما لی معاونت کرتا ہے ،بھارت کشمیر میں بھی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں میں ملوث ہے
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان خود دہشت گردی کا شکار ہے،پاکستان دہشت گردی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے کوششیں جاری رکھے گا،پاک بھارت سمیت تمام تنازعات بات چیت سے حل ہونے چاہیے بھارت بات چیت کے لیے سازگار ماحول پیدا کرے بھارت دہشت گردی کو ترک کرے،بھارتی ریاستی دہشت گردی پر پاکستان نے ڈوزئیر بھجوایا،بنوں حملے کا معاملہ داخلی سلامتی اور وزارت داخلہ سے متعلق ہے،افغان بارڈر فورسز کی جانب سے فائرنگ اور گولہ باری پر افغان ناظم الامور کو طلب کیا، پاکستان انسداد دہشت گردی کے حوالے سے پر عزم ہے،قانون نافذ کرنے ولے ادارے عمل داری کے حوالے سے اقدامات کر رہے ہیں،بھارتی ریاستی دہشت گردی پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ارکان کو بھی ڈوزئیر دیا گیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دورہ امریکا میں اہم ملاقاتیں کیں، بھارتی ریاستی گردی کا معاملہ اٹھایا گیا،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے 6 ماہ میں 16 ممالک کے دورے کیے،وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور چین کے دورے کیے، وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے سوئٹزرلینڈ، ترکی، ازبکستان، کمبوڈیا کے بھی دورے کیے،بلاول بھٹو نے امریکا، جرمنی، چین، مصر، سعودی عرب، انڈونیشیا اور سنگاپور کے دورے کیے،دنیا بھر میں پاکستانی سفارتخانوں کو تنخواہوں اور فنڈز کی ادائیگی کی جا رہی ہے،
چند ماہ بعد عمران خان خود کہیں گے کہ مراسلے والی بات غلط تھی،مبشر لقمان
آج پھر کہتا ہوں کہ مراسلے سے متعلق جو بھی کہا تھا وہ سچ ہے،عمران خان
قومی سلامتی کمیٹی اجلاس کا اعلامیہ، امریکی ردعمل بھی آ گیا
دھمکی آمیز خط ،وزیراعظم نے سینئر صحافیوں کو دکھانے کا اعلان کر دیا
دھمکی آمیز خط کے بارے تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
پیکنگ ہو گئی ،عمران خان کابینہ کے وزرا بیرون ملک بھاگنے کو تیار








