تماٹر کا رس دل کے لیے بہت مفید ہے اور بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے کے لیے موثر ہے

خصوصی رپورٹ :صحت کے لیے ہر کوئی فکر مند ہوتا ہے.اس لیے ایسے صحت مندی کےلیے متفکر افراد کو ٹماٹر کو استعمال کرنا چاہیے. ٹماٹر کے متعلق ایک اچھی خبر یہ آئی ہے کہ اپنے بہت سارے کیمیکل اور غذائی اجزا کی بدولت یہ دل کے لیے مفید ہے اور بلڈ پریشر بھی قابو رکھنے میں معاون ثابت ہوسکتا ہے۔ لیکن شرط یہ ہے کہ ٹماٹر کا رس پیا جائے تو اس کے بہتر فائدے برآمد ہوتے ہیں۔

پوری دنیا میں عام پایا جانے والا مرغوب پھل ٹماٹر خون میں مضرچکنائی کی مقدار کولیسٹرول کم رکھنے میں بھی مددگار ثابت ہوا ہے لیکن اس پھل پر مزید تحقیق کی ضرورت ہے۔ ٹوکیو میڈیکل اینڈ ڈینٹل یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اس ضمن میں ایک اہم مطالعہ کیا ہے جو ٹماٹر جوس کی افادیت ظاہر کرتا ہے۔ اس مطالعے کی تفصیلات فوڈ اینڈ سائنس نیوٹریشن میں شائع ہوئی ہیں۔واضح رہے کہ یہ دیسی ٹوٹکے صحت کے عام مسائل کے لیے ہے اگر مسئلہ گھمبیر ہو تو ڈاکٹر سے رجوع کریں.

Shares: