مزیدار تندوری پرانز بنانے کی ترکیب
تندوری پرانز
اجزاء:
جھینگے پانچ سو گرام
سرکہ دو کھانے کے چمچ
نمک ایک چائے کا چمچ
دہی تین کھانے کے چمچ
پسی لال مرچ دو چائے کے چمچ
گرم مصالحہ ایک چوتھائی چائے کا چمچ
تندوری مصالحہ دو کھانے کے چمچ
پسی تلی پیاز دو کھانے کے چمچ
کٹا ہرا دھنیا ایک کھانے کا چمچ
کٹی ہری مرچ دو عدد
ترکیب:
باول میں جھینگے ڈال کر اوپر دئیے گئے تمام اجزاء سے آدھا گھنٹہ میرینٹ کر نے کے بع دس سے پندرہ منٹ تیل میں پکائیں اب کوئلے کا دم دے کر ہرے دھنیے اور ہری مرچ سے گارنش کر کے سرو کریں