ٹانک میں سیکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کر کے 5 دہشتگردوں کو جہنم واصل کر دیا

0
113
ispr

آئی ایس پی آر کے مطابق ضلع ٹانک کے علاقے ملازئی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے اعلامیہ کےمطابق آپریشن 7 اور 8 دسمبر کی درمیانی شب دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کے خلاف دہشتگردی کی متعدد کارروائیوں، بھتہ خوری اور معصوم شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث تھے۔اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا ذخیرہ بھی برآمد ہوا ہے، علاقے میں موجود دیگر دہشتگردوں کے خاتمے کےلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کےلیے پرعزم ہیں۔

Leave a reply