سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کی نااہلی کیخلاف درخواست مسترد کر دی گئی
سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس کی نااہلی کے فیصلے کے خلاف درخواست آزاد کشمیر سپریم کورٹ نے خارج کردی ,سابق وزیراعظم سردارتنویر الیاس کی لیگل ٹیم نے توہین عدالت کیس میں آزاد کشمیر ہائیکورٹ کی جانب سے نااہلی کے فیصلے کے خلاف پٹیشن سپریم کورٹ میں فائل کی تھی ، آزاد کشمیر سپریم کورٹ کے چیف جسٹس راجہ سعید اکرم نے سردار تنویر الیاس کے وکلا پر سخت برہمی کا اظہار کیا ،عدالت نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اپیل کا ٹائٹل درست نہیں اس میں تنویر الیاس کو وزیر اعظم لکھا گیا ہے،آپ نے اس اپیل میں سابق وزیراعظم کو موجودہ وزیراعظم کیوں لکھا؟ جب آپ کو رجسٹرار سپریم کورٹ نے کہہ دیا تھا تو بات کیوں نہیں مانی گئی ،وکیل تنویر الیاس نے عدالت میں کہا کہ جناب عالی اس لفظ کو سابق وزیر عظم ہی تصورکیا جائے جس پر چیف جسٹس راجہ سعید نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہم کیسے اسے سابق پڑھیں، آپ سینئر وکیل ہیں، یہ سپریم کورٹ ہے کوئی مذاق نہیں جب تک سپریم کورٹ کی طرف سے کوئی ایکشن نہیں ہوتا، ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا وہ سابق وزیر اعظم ہی تصور ہوں گے نئی اپیل دوبارہ جمع کرائیں دیکھیں گے اسے کب قبول کرنا ہے
قبل ازیں مظفر آباد ہائی کورٹ نے سردار تنویر الیاس کو عہدے سے ہٹا دیا۔ ہائی کورٹ کے فل کورٹ نے وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس کو ڈس کوالیفائی کردیا ،سردار تنویر الیاس کو توہین عدالت پر نااہل قرار دیا گیا،۔ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں ان کی معافی کی درخواست قبول نہیں کی ، سردار تنویر الیاس کو عدالت برخاست ہونے تک سزا سنائی گئی،عدالت نے تنویر الیاس کو کسی بھی پبلک عہدے کے لیے نا اہل قرار دیا عدالت نے نئے وزیراعظم آزاد کشمیر کے انتخاب کے لیے چیف الیکشن کمشنر کو بھی حکم جاری کردیا
سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی
عمران خان کا مظفر آباد جلسہ،وزیراعظم آزاد کشمیر کی کرسی خطرے میں
،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،
تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج