تنویر الیاس کی سینٹورس پر قبضے کی کوشش،گارڈ ز پر حملہ، مقدمہ درج

tanveer

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس کے خلاف وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے

تنویر الیاس کے خلاف مقدمہ تھانہ مارگلہ میں درج کیا گیا ہے، مقدمہ ڈپٹی سیکورٹی انچارج سینٹورس مال کرنل ر ٹیپو سلطان اعوان کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، درج مقدمہ کے مطابق تنویر الیاس پر ساتھیوں سمیت اسلحہ کے زور پر زبردستی سینٹورس کے دفتر میں گھسنے کا الزام ہے،تنویر الیاس 20 سے 25 مسلح افراد کے ہمراہ زبردستی تالہ توڑ کر دفتر میں داخل ہوئے،گارڈ کو شدید زدوکوب کیا اور زخمی کر دیا۔

مقدمہ تنویر الیاس، محمد علی، انیل سلطان ، رضوان و دیگر نا معلوم ملزمان کے خلاف درج کیا گیا ، درج مقدمہ میں کہا گیا ہے کہ سائل سنٹورس مال میں بطور ڈپٹی سیکیورٹی انچارج اپنے فرائض سر انجام دے رہا ہے میں امروز بوقت تقریباً 1:45pm ہمراہ ساتھی ملازمان مسعود اور طیب و غیر ہ اپنی ڈیوٹی پر موجود تھے کہ اسی اثناء میں تنویر الیاس، انیل سلطان رضوان، محمد علی، و ہمراہ دیگر 20/25 نامعلوم افراد جن کو سامنے آنے پر شناخت کر سکتا ہوں یہ تمام لوگ مسلح آتشیں اسلحہ سے لیس ہو کر زور زبر دستی ٹاورA میں واقع دفتر 1708 جو کہ ہمارے مالکان کی کمپنی (Pak Gulf Construction) کا آفس ہے اور ہمارے مالکان کا ملکیتی ہے کا تالا توڑ کر کمرہ میں داخل ہو گئے وہاں پر موجود گارڈ امداد علی کو شدید زدو کوب کیا اور زخمی کر دیا میں وقوعہ کی اطلاع پاکر موقع پر پہنچا تو دیکھا کہ مذکورہ ملزمان تنویر الیاس، انیل سلطان ، رضوان، محمد علی و دیگر نا معلوم مسلح آتشیں اسلحہ موجود تھے جبکہ ہمارا گاڑد زخمی حالت میں موجود تھا مجھے دیکھتے ہی مذکورہ تنویر الیاس نے مجھے جان سے مارنے کی کوشش کی اور پسٹل کاک کر کے اس کا ٹریگر دبا دیا اور گولی مس ہو گئی اور اتنے میں ہمارے سٹاف کے دیگر لوگ موقع پر پہنچ گئے ملزم تنویر الیاس للکار تارہا اور اپنے ساتھی ملزمان کو اکساتا رہا کہ فورا دفتر پر قبضہ کر کے ریکارڈ اپنی تحویل میں لے لو ،تنویر الیاس نے مجھے، دیگر ملازمین اور یا سر الیاس اور ڈاکٹر راشد الیاس کو غلیظ گالیاں دیں اور للکار تارہا اور اپنے ساتھی ملزمان کو کہا کہ جو نہی یا سرالیاس اور ڈاکٹر راشد الیاس سامنے آئیں ان کو جان سے مار دو،مذکورہ وقوعہ کی اطلاع ہمارے ساتھی ملازم بر گیڈئیرر عمران الحق نے آپ پولیس والوں کو بذریعہ 15 دے دی تھی مذکورہ گروپ ، ملزمان اس سے قبل بھی یہ عمل کرچکے ہیں جن کیخلاف مقدمہ نمبر 2106/23 تھانہ مارگلہ میں درج ہو چکا ہے اور اب وہی ملزمان دوبارہ کمپنی کے آفس پر قبضہ کرنے کیلئے مسلح آتشیں ہو کر آئے ہیں اور سکیورٹی پر مامور ملازمین کو زدو کوب کیا، خوف و ہراس پھیلایا جس سے ہمارے کمپنی کے ملازمین شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہوگئے ہیں ملزمان بالا نامز دو نا معلوم ملزمان نے زبر دستی اسلحہ کی نوک پر آفس کا تالا توڑ کر ایک کس کو زخمی کر کے اور میرے ساتھ لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے اسلحہ کی نوک پر مجھے اور دیگر ملازمین کو جان سے مارنے کی کوشش کی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور کمپنی کے دفتر پر قبضہ کرنے کی کوشش کر کے سخت زیادتی کی ہے ان تمام کیخلاف دعویدار ہوں قانون کے مطابق ان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا جائے اور ہمیں قانونی تحفظ فراہم کیا جائے .

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس کا بیٹا شراب کیس میں گرفتار

تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

تنویر الیاس مشکل میں پھنس گئے،سیکرٹ فنڈز کا غیر قانونی استعمال، انکوائری شروع

Comments are closed.