ہم مل کر چلیں گے ،تنویر الیاس کی جہانگیر ترین سے ملاقات کے بعد گفتگو

0
38
tanveir

سردار تنویر الیاس جہانگیر ترین کی رہائش گاہ پہنچ گئے ،جہانگیر ترین ، عون چوہدری نے سردار تنویر الیاس کا استقبال کیا ۔
دونوں رہنماؤں کے درمیان ون آن ون ملاقات ہوئی ،نئی سیاسی جماعت کے قیام سمیت اہم امور پر گفتگو ہوئی ، دونوں رہنماؤں کے مابین مجموعی سیاسی صورتحال اور باہمی دلچسپی کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا

ملاقات کے بعد سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس اور نعمان لنگڑیال نے میڈیا سے گفتگو کی ،سردار تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ قومی سطح پر ہمارے ملک کی اکانومی کے برے حالات ہیں ہم مل کر چلیں گے ،ملک اور قوم کے مفاد کیلئے کام کریں گے ،جہانگیر ترین سے ملاقات ہوئی ،سب سے بات چیت چل رہی ہے، ملکی مفاد میں جو چیزیں ہونگی ان کو آگے لے کر چلیں گے ،کوئی علیحدہ گروپ نہیں ہوگا سب ساتھ مل کر چلیں گے ،آگے آنے والے دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی ،میں نے کبھی نہیں کہا کہ آزاد کشمیر کا اسٹیک ہولڈر ہوں

تنویر الیاس نے سپریم کورٹ میں دائر اپیل میں خود کو” وزیراعظم” لکھ دیا،اپیل خارج

تنویر الیاس کے بیٹے کا آزاد کشمیر پولیس و مسلح ملزمان کے ہمراہ سینٹورس پر دھاوا، مقدمہ درج

،وزیر اعظم آزاد کشمیر کو اگر بلایا نہیں گیا تو انہیں جانا نہیں چاہیے تھا،

سردار تنویر الیاس کی نااہلی ، غفلت ، غیر سنجیدگی اور ناتجربہ کاری کھل کر سامنے آگئی 

قبل ازیں گزشتہ روز سردار تنویر الیاس کی امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملاقات ہوئی ملاقات کے دوران امیر جماعت اسلامی سراج الحق سے ملکی سیاسی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،اس موقع پر تنویر الیاس کا کہنا تھا کہ ملکی سلامتی سیاسی و معاشی استحکام کیلئے چیف جسٹس ،آرمی چیف اور وزیر اعظم،آصف زرداری ، مولانا فضل ٓالرحمان سمیت دیگر اسٹیک ہولڈرز اپنا کردار ادا کریں ،پارلیمان سپریم ،اگر قومی حکومت ناگزیر ہے تو پارلیمان میں قانون سازی میں کوئی حرج نہیں ،جلد وزیراعظم شہبازشریف، چیف جسٹس ،آرمی چیف سے ملاقاتیں کریں گے چوہدری شجاعت، جہانگیر ترین سمیت دیگر سیاسی رہنماوں سے بھی ملاقات ہوگی

Leave a reply