مقبوضہ کشمیر سے تعلق رکھنے والی سابقہ بالی ووڈ اداکارہ زائرہ وسیم نے کہا کہ قلم میں تلوار سے زیادہ طاقت نہیں ہے

باغی ٹی وی کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر زائرہ وسیم نے ایک گمنام حوالے سے ٹویٹ کیا لکھا کہ قلم میں تلوار سے زیادہ طاقت نہیں ہے قلم جنگیں نہیں جیت سکتا اور تلوار شاعری نہیں لکھ سکتی لیکن طاقتور وہ ہاتھ ہے جسے یہ معلوم ہے کہ قلم کب اٹھانا ہے اور تلوار کب اٹھانی ہے،گمنام

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی زائرہ سوشل میڈیا پر مقبوضہ وادی میں بھارتی فوج کی جانب سے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہی ہیں انہوں نے گذشتہ روز بھی کشمیر میں بھارت کی مظالم بربریت بد ترین تشدد اور کشیدہ صورتحال پر مذمت کرتے ہوئے انسٹا گرام پر ایک طویل پوسٹ شئیر کی تھی

انہوں نے لوگوں پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بھارتی میڈیا کی طرف سے کشمیر میں سب اچھا ہے کی خبروں پر یقین نہ کریں بلکہ سوال پوچھیں جانبدارانہ مفروضوں کو دوبارہ دیکھیں

واضح رہے کہ مودی سرکار نے گزشتہ 186 دنوں سے 80 لاکھ نہتے کشمیریوں کو محصور بنارکھا ہے مظلوم کشمیری بھارتی مظالم کی چکی میں مسلسل پس رہے ہیں

Shares: