سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب میں وزیراعظم کی شرکت

0
102

سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز،وزیراعظم کی افتتاحی تقریب میں شرکت

وزیر اعظم عمران خان نے نئے چینی سال کے آغاز پر چینی عوام کو مبارک باد دی ہے ،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ شیر کا سال ہے جو میرا پسندید جانور ہے ،وزیراعظم عمران خان نے نجی ٹی وی کو انٹرویو میں کہا کہ چین اور دنیا کیلئے امن اور خوشحالی کی دعا کرتا ہوں 20سال کھیلتا رہا لیکن اب ٹی وی پر اسپورٹس دیکھنے کا وقت بھی نہیں ملتا،ونٹر اولمپکس کی افتتاحی تقریب دیکھنا بہت خوشی کا موقع ہے،

بیجنگ، سرمائی اولمپکس 2022 کی افتتاحی تقریب کا آغاز،وزیراعظم عمران خان نے سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی ہے وفاقی وزرا، شاہ محمود قریشی ،فوادچودھری اور اسد عمر بھی شریک تھے، وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ونٹر اولمپکس میں آمد میرے لئے ایک زبردست تعطیل جیسی ہے،بیجنگ میں واٹر اولمپکس دیکھنا میرے لئے خوشی کا باعث ہو گا،

پاکستانی ایتھلیٹ محمد کریم بھی سرمائی اولمپکس کےمقابلوں میں شریک ہیں ،پاکستانی ایتھلیٹ محمد کریم الپائن سکی میں حصہ لیں گے محمد کریم تیسری مرتبہ ونٹر اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں ،محمد کریم کا تعلق گلگت بلتستان سے ہے محمد کریم نے پہلی مرتبہ سوچی ونٹر اولمپکس میں 2014 میں شرکت کی محمد کریم 109 اتھلیٹس میں سے 71 ویں پوزیشن پر رہے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ درجنوں ٹیمیں آئیں لیکن اسٹیڈیم میں کسی ٹیم کیلئے تالی بجی تو وہ پاکستان کی ٹیم تھی،عام چینی پاکستان سے محبت کرتا ہے اور یہ تالیاں اسی جذبے کا اظہار ہیں،وزیراعظم عمران خان نے نشست پر کھڑے ہو کر پاکستانی ٹیم کیلئے تالیاں بجائیں،

تقریب میں چینی صدرسمیت مختلف ممالک کے سربراہان شریک ہیں ، چین پہلی بار ونٹر اولمپکس کی میزبانی کر رہا ہے ونٹر اولمپکس میں 91 ممالک شریک ہیں 2ہزار 871 اتھلیٹس مختلف مقابلوں میں حصہ لیں گے 15کھیلوں میں مختلف طرز کے 109 مقابلے ہوں گے ونٹراولمپکس کے مقابلے 4 فروری سے 20 فروری تک جاری رہیں گے بیجنگ کے علاوہ یانگ کنگ اور چونگ لی میں بھی مختلف مقابلے ہوں گے

ونٹر اولمپکس میں ناروے سب سے آگے ہے ناروے نے 132 گولڈ، 125 سلور اور 111 برونز میڈل جیت رکھے ہیں امریکا نے 105 گولڈ، 112 سلور اور 88 برونز میڈل اپنے نام کر رکھے ہیں جرمنی نے 92 گولڈ ، 88 سلور اور 60 برونز میڈل اپنے نام کیے ہیں

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی چین کے تھنک ٹینکس اور پاکستان اسٹڈی سینٹرز کے سربراہان سے ملاقات ہوئی ہے ،وزیراعظم عمران خان نے پاک چین تعلقات کی اہمیت اور علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے پر زوردیا،وزیر اعظم نے مقبوضہ جموں و کشمیر کے تنازع پر چین کی غیر متزلزل حمایت پر بھی شکریہ ادا کیا علاقائی استحکام اور خوشحالی کو یقینی بنانے میں پاک چین تعلقات کی اہمیت پر بھی بات چیت کی گئی وزیراعظم نے صدر شی جن پنگ کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو خطے کی ترقی کیلئے اہم قرار دیا

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک کا پہلا مرحلہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی اور رابطے پر مرکوز تھا، پاکستان سرمایہ کاری کے لیے زبردست مراعاتی پیشکش فراہم کر رہا ہے، بے شمار عالمی چیلنجوں کے پیش نظر دنیا ایک اور سرد جنگ کی متحمل نہیں ہو سکتی، پاکستان نے ماضی میں بھی پل کا کردار ادا کیا تھا اور دوبارہ ایسا کرنے کیلئے تیار ہے،

وزیراعظم عمران خان نے چین کی سرکاری اور نجی کمپنیوں کے رہنماؤں سے ملاقات کی ہے ،چینی کمپنی سربراہان نےوزیر اعظم کو پاکستان میں جاری منصوبوں کی پیشرفت سے آگاہ کیا سرمایہ کاروں نے دھاتوں اور کاغذ کی ری سائیکلنگ سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری بڑھانے میں دلچسپی ظاہر کی،وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کی پاکستان میں سرمایہ کاری میں گہری دلچسپی کو سراہا وزیراعظم نے چینی کمپنیوں کے سربراہان کو پاکستان میں سرمایہ کاری کیلئے سازگار ماحول سے آگاہ کیا وزیرعظم کاچینی سرمایہ کاروں کوسی پیک کے خصوصی اقتصادی زونز میں سرمایہ کاری کرنے پر زوردیا ملاقاتوں میں وفاقی وزراء، مشیران اور اعلیٰ حکام بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے

قبل ازیں وزیراعظم عمرا ن خان کی چین کے قومی ترقی اوراصلاحاتی کمیشن کے چیئرمین سے ملاقات ہوئی ہے ،چین کے سیاسی ،مشاورتی کونسل کے وائس چیئرمین بھی ملاقات میں شریک تھے ،اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ چین کے قومی ترقی اور اصلاحاتی کمیشن کا تعاون قابل تحسین ہے ،سی پیک منصوبوں نے ملک میں پائیدار معاشی ترقی کی مضبوط بنیاد رکھ دی ہےسی پیک ،بی آر آئی منصوبے کا اہم جزو ہے پاکستان اورچین گوادر کو خطے کا معاشی مرکز بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے کورونا کے باوجود چین کے تعاون سے سی پیک منصوبوں پر کام جاری ہے وزیراعظم عمرا ن خان نے این ڈی آر سی اور دونوں اطراف کے متعلقہ حکام کی کوششوں کی تعریف کی

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ سی پیک پاکستان اور چین دونوں کے لیے ا سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے سی پیک کی بروقت تکمیل اور اس کی اعلیٰ معیار کی ترقی کے لیے فریقین نے عزم کا اعادہ کیا،وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایم ایل پر تیاری کے کام کو بھی ترجیح دیں گے،

چیئرمین این ڈی سی آر کا کہنا تھا کہ چین سی پیک کو بہت اہمیت دیتا ہے، چین گزشتہ 7سال میں پاکستان کا بڑا تجارتی شراکت دار بن گیا اقتصادی اور تجارتی تعلقات کی رفتار کو برقرار رکھنے کے خواہاں ہیں،

پاکستانی سرمایہ کاری بورڈ اور چینی ہم منصب میں صنعتی تعاون کے فروغ کے لیے معاہدے پر دستخط ہوئے وزیر اعظم عمران خان نے تقریب میں آن لائن شرکت کی وزیر مملکت سرمایہ کاری بورڈ اورچینی این آر ڈی سی چیئرمین نے معاہدے پر دستخط کیے

دوسری جانب وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی چین میں مصروفیات،
آج صبح چین کے سرمایہ کاروں سے ملاقات ہوئی، شام کو چین کے صدر شی جن پنگ کے ساتھ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے

وزیراعظم عمران خان کے دورہ چین میں انکے استقبال کولے کر ٹویٹر پر بحث جاری ہے، وزیراعظم عمران خان وزراء کے وفد کے ساتھ چین پہنچے تو انکا استقبال وزارت خارجہ کے سیکرٹری نے کیا، استقبال کو لے صارفین نے ٹویٹس کی ہیں، ایک صارف کا کہنا تھا کہ وہ وقت دور نہیں جب بیرون ملک دوروں پر خان کا استقبال میزبان ملک کی محلہ کمیٹی کا چیئرمین کرے گا اور چنگچی پر بٹھا کر پورے پروٹوکول کے ساتھ ائرپورٹ سے لگ جایا جائے گا

غریدہ فاروقی نے لکھا کہ وزیراعظم عمران خان کی 4-روزہ دورے پر چین آمد۔ چین کے اسسٹنٹ وزیرِ خارجہ (چینی وزارتِ خارجہ میں سیکنڈ اِن رینک – بمقابل پاکستانی سیکرٹری خارجہ) نے وزیراعظم خان کا استقبال کیا۔

سینیٹر ڈاکٹر عبدالکریم بھی پیھچے نہ رہے اور ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہوتاھے فرق ،منتخب وزیراعظم ،اور سلیکٹڈ وزیراعظم میں

ایک صارف کا کہنا تھا کہ لیڈر اور سلیکٹڈ کٹھ پتلی میں فرق جان کے جیو۔ جب منتخب صدر آصف علی زرداری نے چین کا دورہ کیا کرتے تھے تو چینی صدر سمیت ساری قوم استقبال کرتی تھی۔اب جب سلیکٹڈ وزیراعظم چین کا دورہ کررہا ہے تو اس کا استقبال ایک سفیر کررہا ھے۔

ایک صارف نے کہا کہ "اسسٹنٹ” وزیر نے استقبال کیا ہے اور ہمارا وزیراعظم آفس اس پر بھی فخریہ ٹویٹ کر رہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان گزشتہ روز چین کے چار روزہ دورے پر روانہ ہوئے تھے ,قبل ازیں ترجمان وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ چینی قیادت کی خصوصی دعوت پر وزیراعظم ونٹر اولمپک گیمز کی افتتاحی تقریب میں شرکت کریں گے، ان کے ہمراہ کابینہ کے ارکان اور اعلیٰ سرکاری افسران سمیت اعلیٰ سطح کا وفد بھی ہوگا وزیراعظم اپنے دورے میں صدرشی جن پنگ، وزیراعظم لی کی چیانگ سے ملاقاتیں کریں گے، اس دوران سی پیک سمیت تجارتی اور اقتصادی تعاون مضبوط بنانے پر خصوصی توجہ دی جائےگی جب کہ چین میں قیام کے دوران ملاقاتوں میں اہم علاقائی اور عالمی امورپربھی پرتبادلہ خیال ہوگا۔

ترجمان نے کہا تھا کہ وزیراعظم کادورہ پاک چین سفارتی تعلقات کےقیام کی 70 ویں سالگرہ کی یادگاری تقریبات کا اختتام ہوگا، وزیراعظم کے دورے میں متعدد ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے وزیراعظم عمران خان بیجنگ میں چین کی کاروباری شخصیات اورسرکردہ تھنک ٹینکس سےخطاب کریں گے جب کہ چین میں تعلیمی اداروں اور میڈیا کے نمائندوں سے بھی ملاقات کریں گے۔

Leave a reply