چیئرمین نادرا طارق ملک کا استعفیٰ منظور

انکوائری ہوئی ہے لیکن کوئی سیریس بات نہیں تھی ، رانا ثناء اللہ
0
33
tariq malik

وزیر اعظم نے چیئرمین نادرا کا استعفی منظور کرلیا
چیرمین نادرا طارق ملک نے موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال کے تناظر میں دیا ،باخبرزرائع کے مطابق چیئرمین نادرا کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے، چیرمین نادرا کے استعفی کی کاپی سامنے آ گئی تین صفحات پر مشتمل استعفے میں چیرمین نادرا نے کشیدہ سیاسی صورتحال کو وجہ بنایا چیرمین نادرا طارق ملک نے استعفے میں اپنی کارکردگی اور پراجیکٹس کی تفصیلات بتائیں طارق ملک نے حاضر سروس یا ریٹائرڈ بیوروکریٹ کو چیرمین نادرا کی پوسٹ نہ دینے کی سفارش کی ،طارق ملک نے استعفے میں کہا کہ موجودہ کشیدہ سیاسی صورتحال میں کسی پروفیشنل کے لئے ساکھ اور آزادی برقرار رکھنا مشکل ہے،

چیئرمین نادرا طارق ملک کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی عائد کر دی گئی ،ایف آئی اے نے چیئرمین نادرا کے بیرون ملک جانے پر عارضی پابندی لگا دی، طارق ملک کے خلاف نیب اور ایف آئی اے میں تحقیقات جاری ہیں ، چیئرمین نادرا طار ق ملک نے استعفیٰ دے دیا ہے،میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین نادرا نے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران دیا اور کہا کہ وہ کام نہیں جاری رکھ سکتے،

چیئرمین نادار طارق ملک کے خلاف ایف آئی اے تحقیقات کر رہی ہے، انکے اثاثہ جات کی تفصیلات طلب کی گئی ہیں ، ایف آئی اے نے 19 مئی کو چیئرمین نادرا کو طلب کر رکھا ہے،وفاقی وزیرداخلہ رانا ثناءاللہ بھی اس بات کی تصدیق کر چکے ہیں، ایک سوال کے جواب میں رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ چیئرمین نادرا پر استعفیٰ کے حوالے سے کوئی دباو نہیں ، انکوائری ہوئی ہے لیکن کوئی سیریس بات نہیں تھی

طارق ملک نے نادرا کے چیئرمین شپ سے 2014 میں استعفیٰ دے دیا تھا،اس سے قبل اسوقت کی حکومت نے کسی بھی پیشگی نوٹس کے بغیر ملک کو برطرف کر دیا تھا لیکن اگلے دن اسلام آباد ہائی کورٹ نے انہیں بحال کر دیا تھا۔ حکومت نے طارق ملک کا نام ای سی ایل میں ڈال دیا تھا۔ ان پر الزام تھا کہ نادرا کے چیئرمین کی حیثیت سے انہوں نے اپنی دہری شہریت کو چھپایا تھا۔ عدالتی حکم پر ان کا نام ای سی ایل سے بھی نکالا گیا تھا.طارق ملک کے خلاف مقدمہ مسلم لیگ ن لیگ حکومت کی جانب سے دائر کیا گیا تھا، طارق ملک استعفیٰ کے بعد بیرون ملک چلے گئے تھے اور اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام کے چیف ٹیکنیکل ایڈوائزر کے طور پر کام کیا، بعد میں عمران خان کی حکومت آنے کے بعد انہیں دوبارہ چیئرمین نادرا لگایا گیا،اب ن لیگ بلکہ پی ڈی ایم کی حکومت ہے اور انکے خلاف پھر گھیرا تنگ کیا جا رہا ہے

نادرا نے شناختی کارڈ کی تصدیق وَ تجدید کے نئے نظام کا اجراء کر دیا

زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

سابق چیئرمین نادرا کو پانچ برس بعد انصاف مل گیا،ن لیگی حکومت کی جانب سےدائر مقدمہ خارج کرنے کا حکم

Leave a reply