طارق سلیم بیرون ملک چلے گئے اقبال خان قائمقام صوبائی امیر جماعت اسلامی منتخب

راولپنڈی:امیرجماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹرطارق سلیم تنظیمی دورے پر یورپ روانہ،اقبال خان قائمقام امیرصوبہ مقرر،حلف کے بعد ذمہ داریاں سنبھال لیں۔صوبائی سیکرٹریٹ میں منعقدہ تقریب میں صوبائی ڈپٹی سیکرٹریزجنرل ڈاکٹرحمیداللہ ملک،حافظ تنویراحمد،سیکرٹری اطلاعات انعام الحق اعوان،صدرجے آئی یوتھ اویس اسلم مرزا،محمداطہرشیخ،مولانا غیاث احمدسمیت راولپنڈی واسلام آباد کے ذمہ داران شریک تھے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قائمقام امیرصوبہ اقبال خان نے کہاکہ 26اگست کو اضلاع کی سطح پر جماعت اسلامی کے یوم تاسیس کی تقاریب منعقد ہوں گی،اس موقع پر کشمیرکے مظلوم عوام سے اظہاریکجہتی سمیت تاسیس پاکستان کے مقاصدکوبھی اجاگرکیا جائے گا۔انھوں نے کہاکہ ہندوستان نے مقبوضہ کشمیرمیں ظلم کی انتہا کردی ہے حریت کانفرنس اور جماعت اسلامی سمیت تمام سیاسی قیادت پابند سلاسل ہے اور نریندرمودی کے غنڈوں کے ہاتھوں اہل کشمیر کی مال،جان اورعزت وآبرو محفوظ نہیں ہندوستانی فوجی اورآرایس ایس کے درندے گھروں میں گھس کربہنوں اوربیٹیوں کی عصمتیں لوٹ رہے ہیں ان بدترین حالات کے باوجودپاکستانی حکمران بیان بازی سے آگے بڑھنے کیلئے تیارنہیں کشمیری عوام کی نسل کشی اورمظالم کے خلاف جماعت اسلامی ملک بھرمیں آوازبلند کررہی ہے،22کروڑ عوام کواپنے مظلوم مسلمان بھائیوں اوربہنوں کیلئے توانا آوازبننا ہوگا تاکہ نام نہاد عالمی برادری کی بے حسی ختم ہواوروہ بیدارہوکرنریندرموذی کے خلاف موثرکاروائی کرے۔

Comments are closed.