عدالت نے فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے اسٹیج کے معروف اور مزاحیہ اداکار طارق ٹیڈی کو نان نفقہ کیس میں بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع دے دیا۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق فیملی کورٹ کی جج مائرہ حسن نے اسٹیج اداکار طارق ٹیڈی کونان نفقہ کیس میں بچوں کے خرچے کی درخواست پر سماعت کی عدالت نے طارق ٹیڈی کو بچوں کا خرچہ ادا کرنے کا آخری موقع دیتے ہوئے حکم دیا کہ طارق ٹیڈی آئندہ سماعت پر بچیوں کا خرچہ ادا کریں-

کیس کی سماعت 21 نومبر تک ملتوی کردی گئی۔

واضح رہے کہ طارق ٹیڈی کی سابق اہلیہ عاصمہ بی بی نے درخواست دائر کر رکھی ہے کہ وہ علیحدگی کے بعد بچیوں کا خرچہ اکیلی برداشت نہیں کرسکتیں طارق مہینوں بچیوں کا خرچ ادا نہیں کرتا لہذا عدالت اسے بچیوں کا خرچ کرنے کا حکم دے۔

طارق ٹیڈی کی2011 میں طلاق ہوگئی تھی ان کی دو بیٹیاں ہیں اور عدالت نے انہیں دونوں بچیوں کا ماہانہ خرچہ 34 ہزار روپے باقاعدگی سے دینے کا حکم دے رکھا ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل فیملی کورٹ عدالت میں پیش نہ ہونے پر عدالت طارق ٹیڈی کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری کرچکی ہے-

Shares: