ملک کی 75 سالہ تاریخ میں قوم اتنی بیدار نہیں تھی، عمران خان
فیصل آباد میں تحریک انصاف کا جلسہ، عمران خان جلسہ گاہ پہنچ گئے

عمران خان کا کہنا تھا کہ ہم یہ میچ جیت جائیں گے، میں ابھی سے آپ کو مبارکباد دیتا ہوں،اللہ نے میری قوم میں شعور پیدا کیا ہے،17تاریخ کو ایک جاگی ہوئی قوم ووٹ ڈالے گی،قوم جانتی ہے اس ملک میں بیرونی سازش ہوئی،30سال سے دو خاندان اس ملک کو لوٹ رہے تھے کرپشن کیسز ان کے دور میں بنے ہوئے تھے، آخری گیند تک ان چوروں کا مقابلہ کروں گا میں 1100 ارب روپے ان چوروں کوہضم کر نے نہیں دوں گا،80ہزار پاکستانی امریکہ کی جنگ میں مارے گئے آج بھی اس جنگ کی وجہ سے ہمارے لوگ شہید ہو رہے ہیں، ایک ٹیلی فون کا ل پر اس وقت کے سربراہ نے گھٹنے ٹیک دیئے،ہم کسی سے دشمنی نہیں ،سب سےاچھے تعلقات چاہتے ہیں ہم غلامی کو کسی صورت قبول نہیں کریں گے،آپ میری ٹیم اور میں آپ کا کپتان ہوں مقابلہ کرنا آتا ہے،

فارن فنڈنگ کیس کا فیصلہ 30 روزمیں کرنے کا حکم اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج

فارن فنڈنگ کیس، فیصلہ 30 روز میں کرنے کے فیصلے کیخلاف اپیل سماعت کیلئے مقرر

فارن فنڈنگ کیس میں بھی عمران خان کو اب سازش نظر آ گئی، اکبر ایس بابر

قبل ازیں گزشتہ روز ڈیرہ غازی خان میں نمائندہ باغی ٹی وی ڈاکٹر غلام مصطفیٰ کے مطابق پی ٹی آئی کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ عزت دینے پر ڈیرہ غازی خان والوں کا شکر گزار ہوں، ڈی جی خان پنجاب کا سب سے زیادہ پسماندہ علاقہ ہے، عثمان بزدار کو وزیراعلیٰ بنایا تاکہ آپ لوگوں کی مدد کرسکے، میری کوشش تھی پسماندہ علاقے سے ایسا وزیراعلیٰ آئے جس کو غریب کا درد ہو، عثمان بزدار میں عاجزی تھی، شہباز شریف کی طرح شوبازی نہیں کرتا تھا، عثمان بزدار ڈرامے نہیں کرتا تھا، میرا چیلنج ہے جو کام بزدارنے کیا کبھی ڈی جی خان میں اتنا کام نہیں ہوا۔

پی ٹی آئی چیئرمین کا کہنا تھا کہ امریکی انڈرسیکرٹری دھمکی دیتا ہے اگر عمران کونہ ہٹایا تو مشکلات آئیں گی، عدلیہ سے پوچھتا ہوں اس سے بڑی توہین 22 کروڑ لوگوں کی اور کیا ہوسکتی ہے، یہ عمران خان کو دھمکی نہیں بلکہ 22 کروڑ کی توہین ہے، مراسلے کو کابینہ اور نیشنل سکیورٹی کونسل، پارلیمنٹ کے سامنے رکھا، سپیکر نے سائفر چیف جسٹس کو بھجوایا، صدر مملکت نے مراسلہ چیف جسٹس کو انکوائری کے لیے بھجوایا، ہماری حکومت چلی گئی اور اس سے زیادہ میں کیا کرسکتا تھا؟۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ سے سوال پوچھتا ہوں، جب صدر مملکت نے چیف جسٹس کو مراسلہ بھیجا تھا تو کیا آپ کو انویسٹی گیشن نہیں کرنا چاہیے تھی، آپ نے رات کو 12 بجے عدالتیں کھول لیں، ملک کے وزیراعظم کو دھمکی دے کر ہٹا دیا گیا اور کچھ نہیں ہوا؟ محترم چیف جسٹس یہ تو پتا کراتے ڈونلڈ لو نے کس کو پیغام دیا؟ ڈونلڈ لو نے کس کو پیغام دیا،عمران کو ہٹاؤ، انویسٹی گیشن کرائیں؟ اگر انکوائری نہیں کرائیں گے تو آئندہ ہمارا کوئی بھی وزیراعظم امریکا کے آگے کھڑا نہیں ہوسکے گا، کیا آپ سمجھتے ہیں کہ چیری بلاسم امریکا کے آگے کھڑا ہوگا، امریکا کو چیری بلاسم جیسے وزیراعظم چاہئیں، شہباز شریف تو پہلے ہی گھٹنوں پر گرا ہے کہ ہم بھکاری ہیں۔

سابق وزیراعظم نے کہا کہ ہماری حکومت نے غریب گھرانوں کو 10 لاکھ کا ہیلتھ کارڈ دیا، پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہیلتھ کارڈ دیئے گئے،یہ نوجوانوں کے مستقبل کا الیکشن ہے، یہ چور، ڈاکو اور امریکا کے بوٹ پالش کرنے والوں کو شکست دینے کا وقت ہے، یہ وقت امپورٹڈ حکومت کو شکست دینے کا ہے، نوجوان، بہنوں نے گھر، گھر جا کر لوگوں کو باہر نکالنا اور دھاندلی کو روکنا ہے، ہر پولنگ سٹیشن پر 10 دلیر نوجوان پہرہ دیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ڈی جی خان والوں بتاؤ لوٹوں کو شکست دینے کے لیے تیار ہو، لوٹا ضمیر فروش ہوتا ہے، لوٹا غسل خانوں میں ہوتا ہے، ضمیر فروش، بکاؤ مال اپنے حلقے کے لوگوں کو دھوکہ دیتے ہیںِ، شہباز شریف نے پیسے دے کر لوٹوں کو خریدا، ان کا کہنا تھا کہ ہمارے نبی ﷺ نے کسی کو یہ نہیں کہا تھا کہ ہم بھکاری ہیں، ہم اپنے پیارے نبی ﷺ کے امتی ہیں، ہم اللہ کے سوا کسی کے سامنے نہیں جھکیں گے، کرپٹ دو خاندان 32 سال سے ملک کا پیسہ چوری کر کے خون چوس رہے ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کے پیسوں سے ملک چل رہا ہے۔عمران خان کی تقریرکے دوران ڈیزل، ڈیزل کے نعرے لگ گئے جس پر انہوں نے کہا کہ بالکل ٹھیک کہہ رہے ہو، شہباز شریف ڈیزل کی قیمت کم کرو، آج دنیا میں پٹرول کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، ہماری حکومت میں 150 روپے لٹر اور آج 250 روپے تک ہے، تم سے تو مشرف بہتر تھا اس نے صرف تمہیں این آر او دے کرغلطی کی، آصف زرداری، نواز شریف پہلے ایک دوسرے کو چور اور آج دونوں اکٹھے ہیں، اتوار والے دن نواز شریف، زرداری اور فضل الرحمان کی وکٹ بھی گراؤں گا

Shares: