سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نےسپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں کلمے کی قسم کھا کر کہتا ہوں‌میرے اوپر کوئی تشدد نہیں ہوا،

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ میں پولیس کو بھی معاف کرتا ہوں، میں تشدد کرنے والوں کو بھی معاف کرتا ہوں، جسٹس صداقت علی نے میرے بھتیجوں کو بازیاب کروایا،انکا بھی شکریہ،جسٹس وقاص نے میرے گھر کا تالہ کھلوایا ، انکا بھی شکریہ، لوگوں‌کو ویسے ہی خبریں بنانے کا شوق ہے، میرے اوپر کوئی تشدد نہیں ہوا،میں نے اپنی مرضی سے پریس کانفرنس کی ہے، نہ انہوں نے میری بات مانی نہ میں نے انکی مانی،

قبل ازیں سپریم کورٹ پیشی کے موقع پر صحافی نے شیخ رشید سے سوال کیا کہ خان کے ساتھ آج بھی کھڑے ہیں یا ہتھیار ڈال دیئے،جس کے جواب میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اللہ کے فضل وکرم سے دوستی اور دشمنی قبر کی دیوار تک نبھائیں گے ،چلے کے اثرات ابھی تک بھی ہیں،

واضح رہے کہ شیخ رشید رہائی کے بعد واپس آئے تھے تو انکی طبیعت خراب ہو گئی تھی، شیخ رشید کو ہسپتال منتقل کر دیا تھا تا ہم ایک روز ہسپتال رہنے کے بعد وہ گھر منتقل ہو گئے تھے،لال حویلی بھی شیخ رشید کی رہائی کے بعد ڈی سیل کر دی گئی ہے

لال حویلی خالی کرانے کا نوٹس، شیخ رشید کو عدالت سے ریلیف مل گیا

اکیلی عورت لفٹ لے کر فرنٹ سیٹ پر کیسے بیٹھ گئی، عدالت کے ریمارکس

کٹاس راج مندر ازخودنوٹس کیس، سپریم کورٹ نے کس سے رپورٹ طلب کی؟ اہم خبر

الیکشن کیلیے تیار،تحریک انصاف کا مستقبل تاریک،حافظ سعد رضوی کا مبشر لقمان کوتہلکہ خیز انٹرویو

عمران خان کے فوج اور اُس کی قیادت پر انتہائی غلط اور بھونڈے الزامات پر ریٹائرڈ فوجی سامنے آ گئے۔

القادر یونیورسٹی کا زمین پر تاحال کوئی وجود نہیں،خواجہ آصف کا قومی اسمبلی میں انکشاف

Shares: