گلبرگ میں پیس شاپنگ مال میں آتشزدگی،تاثیر خاندان کیخلاف کاروائی کا مطالبہ
لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیس شاپنگ مال میں آتشزدگی پر تاثیر فیملی کے خلاف لاہور کے تھانہ گلبرگ میں درخواست دی گئی ہے
درخواست مرزا عامر بیگ،عرفان لطیف و دیگر کی جانب سے دی گئی ہے، اندراج مقدمہ کے لئے دی گئی درخواست میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے پیس شاپنگ مال کی تمام لائٹس بند کر دی گئی تھیں روزانہ روٹین کے مطابق پلازہ میں ایل ٹی ای روم ہے جس میں مین الیکٹرک سپلائی بند ہو جاتی ہے اور مین بریکر بھی بند کر دیا جاتا ہے جس سے شارٹ سرکٹ کا سوال پیدا ہی نہیں ہوتا،سلمان تاثیر کی اہلیہ آمنہ تاثیر،انکا بیٹا شہر یار تاثیر،شہباز تاثیر اور جی ایم ذوالفقار بھٹی و دیگر کی ملی بھگت سے آگ لگائی گئی ،دو ماہ قبل آمنہ تاثیر انکے بیٹے، اور جی ایم کو یونین آفس میں بلایا اور ہمیں آفر ہوئی کہ جتنا پیسہ چاہئے لے لو ہمیں پیس کا قبضہ واپس دلوا دو ہم یونین ممبران نے یہ آفر ٹھکرا دی،اور گزشتہ رات یہ واقعہ ہو گیا، ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے،

لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیس شاپنگ مال کی بالائی منزل پر دوبارہ آگ بھڑک اٹھی ،ریسکیوذرائع کے مطابق آگ بالائی منزل کے عقبی حصے میں دوبارہ بھڑکی تاہم جلد سے جلد قابو پانے کی کوشش کی جا رہی ہے رات گئے گلبرگ شاپنگ مال میں آگ لگ گئی تھی جس پر قابو پا لیا گیا تھا اورکولنگ کا عمل جاری تھا، ترجمان ریسکیو نے بتایا کہ متاثرہ شاپنگ مال سے ملحقہ تمام پلازے محفوظ ہیں، آپپریشن میں فائر بریگیڈ کی 20 گاڑیوں اور 60 فائر فائٹرز نے حصہ لیا فائر اینڈ ریسکیو آپریشن میں کوئی زخمی یا مسنگ رپورٹ نہیں ہوا
لاہو کے علاقے گلبرگ میں پیس شاپنگ مال جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا pic.twitter.com/Sf8uCGRPu3
— Baaghi TV باغی ٹی وی (@BaaghiTV) March 14, 2022
ترجمان کے مطابق پلازہ میں فائر اور سیفٹی کے انتظامات نہیں تھے آگ پر جلدی اور بروقت پابو پانے کے لیے قریبی اضلاع کی ریسکیو ٹیموں نے بھی آپریشن میں حصہ لیا آگ کیسے لگی وجہ معلوم نہیں ہو سکی
ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ پلازے میں لگی آگ ایک کے بعد دوسرے فلور کو لپیٹ میں لیتی ہوئی چار فلور تک پھیل گئی تھی اپنگ پلازہ میں 400 کے قریب دکانیں تھیں جن میں زیادہ تر کانیں موبائل فونز ، الیکٹرانکس اور ریڈی میڈ گارمنٹس کی تھیں
نجی ٹی وی کے مطابق دکانداروں کا الزام ہے کہ مالکان پلازہ خالی کروانا چاہتے تھے آگ لگائی گئی ہے، شارٹ سرکٹ نہیں ہوا آگ کے باعث شاپنگ پلازہ میں کروڑوں روپے مالیت کا سامان جل کر خاکستر ہو گیا ہے ڈپٹی کمشنر لاہور عمر شیر چیمہ کا کہنا ہے کہ پلازے میں آگ پر جزوی قابو پا لیا گیا ہے اور کولنگ کا عمل جاری ہے، خطرناک آگ کو بجھانے کے لیے میں نے خود آپریشن کی نگرانی کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گلبرگ کے پلازہ میں آگ لگنے کے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا ہے








