طویل مدت سے غیر حاضر 265 ملازمین فارغ
پٹرول چوری میں ملوث ملازم بھی سروس سے فارغ کر دیا گیا،
ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن معاملات میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے- سی ای او رافعہ حیدر
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کی ہدایات پر ویجلینس ونگ متحرک کر دیا گیا ہے،ادارے کو کرپشن فری بنانے کے لیے زیرو ٹالرینس پالیسی اپنا لی گئی ہے کسی بھی قسم کی کوتاہی کے پیشِ نظر فوری کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ طویل مدت غیر حاضر اور دیگر معاملات میں ملوث ملازمین کو فوری برخاست کیا جارہا ہے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی کے مطابق مانیٹرنگ ٹیموں کی باقاعدگی سے مانیٹرنگ اور ویجلینس ونگ کے متحرک ہو نے کے سبب غیر حاضر ملازمین اور پٹرول چوری کرنے والے ملازم کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے۔ویجلینس ونگ نے پٹرول چوری کرنے والے ملازم کو رنگے ہاتھوں پکڑااور موقع پر ہی کاروائی کرتے ہوئے سروس سے فارغ کر دیا گیا۔
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ ایل ڈبلیو ایم سی کرپشن معاملات میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہے- طویل مدت غیر حاضر 265 ملازمین کو سروس سے فارغ کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ہے کرپشن میں ملوث ملازمین کے خلاف بھی ایکشن کیے جا رہے ہیں تمام افسران و ملازمین غیر مجاز چھٹیوں سے گریز کریں۔بہترین سروس ڈلیوری صرف 100 فیصد حاضری سے ہی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی نے عوام سے گزارش کی ہے کہ اگر صفائی عملہ آپ کے علاقے میں نہ پہنچے تو ہمیں اطلاع کریں۔شکایات و تجاویز کے لیے 1139ہیلپ لائن یا سوشل میڈیا پر رابطہ کریں۔
کرونا وائرس سے خاتون سکول ٹیچر کی ہوئی موت
لاک ڈاؤن کے دوران شراب کی دکانیں کھولنے کی ملی اجازت
شراب کی دکانیں کھولنے کا نوٹفکیشن، حقیقت کیا؟
شراب پینے سے منع کرنے پر نوجوان نے ماں کو آنکھ میں گولی مار کر ہلاک کر دیا
اسمبلی احاطہ سے شراب کی بوتلیں برآمد،وزیراعلیٰ سے استعفیٰ کا مطالبہ