توانا بچے روشن مستقبل کی ضمانت، زچہ بچہ کی سکریننگ ضروری: پرنسپل جنرل ہسپتال
پرنسپل پوسٹ گریجویٹ میڈیکل انسٹی ٹیوٹ پروفیسر ڈاکٹر سردار محمد الفرید ظفر نے کہا ہے کہ توانا بچے ہی ملک کے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں کیونکہ وطن عزیزکے معاشی ترقی اور استحکام کے لئے صحت مند نوجوان نسل موثر کردار ادا کر سکتی ہے لہذا شیرخوار بچوں کو پیدائشی طور پر مختلف بیماریوں سے محفوظ رکھنے اور طبی پیچیدگیوں کی روک تھام کے لئے اُن کی مکمل سکریننگ ضروری ہے تاکہ قبل از وقت موروثی اور وائرل انفیکشن کا علم اور اُن کا موثر علاج بھی یقینی بنایا جا سکے۔
پروفیسر الفرید ظفر نے اس حوالے سے لاہور جنرل ہسپتال میں زچہ بچہ کی سکریننگ کی افادیت بارے منعقدہ سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر امریکی ماہر متعدی امراض پروفیسر مبین راٹھور نے خصوصی شرکت کی اور شرکاء کو نومولود بچوں میں وائرس” "Congenital Cytomegalovirusکی تشخیص، جدید طریقہ علاج اور دیگرتکنیکی پہلوؤں سے آگاہ کیا۔ سیمینار میں پروفیسر محمد اشرف سلطان، پروفیسر محمد شاہد، پروفیسر محمد فہیم افضل، ایم ایس ایل جی ایچ ڈاکٹر خالد بن اسلم، ڈاکٹر عبدالعزیز، ڈاکٹر آفتاب انور،ڈاکٹر نادیہ ارشد، ڈاکٹر سونیہ ایوب سمیت صوبائی دار الحکومت کے سرکاری و نجی ہسپتالوں کے امراض نسواں و بچگان کے ڈاکٹرز کی کثیرتعداد شریک ہوئی۔
طالبات کو کالج کے باہر چھیڑنے والا گرفتار،گھر کی چھت پر لڑکی کے سامنے برہنہ ہونیوالا بھی نہ بچ سکا
پولیس کا قحبہ خانے پر چھاپہ،14 مرد، سات خواتین گرفتار
خاتون کے ساتھ زیادتی ،عدالت کا چھ ماہ تک گاؤں کی خواتین کے کپڑے مفت دھونے کا حکم
نرسری وارڈ میں 4 بچوں کے جاں بحق ہونے پر وزیراعلیٰ کا نوٹس
پسند کی شادی جرم بن گئی، سفاک ملزمان نے بچوں،خواتین سمیت سات افراد کو زندہ جلا ڈالا
پرنسپل پی جی ایم آئی پروفیسرالفرید ظفر نے یونیورسٹی آف فلوریڈا کے ماہر متعدی امراض پروفیسر ڈاکٹر مبین حسین راٹھور کی لاہور جنرل ہسپتال آمد پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ اگرچہ مقامی ڈاکٹرز اپنی صلاحیتوں اور پیشہ وارانہ سکلز کے حوالے سے پوری طرح مہارت کے حامل ہیں تاہم جدید ترقی یافتہ ممالک کے شعبہ صحت سے وابستہ ماہرین کو سیکھنے کے زیادہ مواقع میسر آتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ امر خوش آئند ہے کہ سمندر پار بسنے والے ڈاکٹر ز اپنے ہم وطن معالجین کو اپنے شانہ بشانہ چلانے کے لئے اُن کی گاہے بگاہے پاکستان آ کر تربیت اور نالج اپ ڈیٹ کرتے رہتے ہیں جس سے جدید میڈیکل ورلڈ میں ہونے والی ترقی اور نئی ایجادات سے مقامی ڈاکٹر زکو آگاہی حاصل ہوتی ہے جو بالآخر مریضوں کے علاج معالجے کومزید بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ ہمارا مشترکہ ہدف بھی” پیشنٹ کئیر” ہے جس سے ماہرین کا باہمی تبادلہ خیال اور ایک دوسرے سے سیکھنے کا عمل جاری رہنا چاہیئے۔ طبی ماہرین نے کہا کہ زچگی کے بعد ماں بچے کا مکمل چیک اپ /سکریننگ انہیں مختلف قسم کے امراض کی پیچیدگیوں و تشخیص پر بر وقت علاج کی اہمیت کا حامل ہے اوراس ضمن میں گائناکالوجسٹ اور پیڈریاٹک ڈاکٹرز کو عوام میں زیادہ سے زیادہ شعور اجاگر کرنا چاہیے۔ سیمینار کے اختتام پر پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر الفرید ظفر نے مہمان خصوصی امریکی ماہر متعدی امراض ڈاکٹر مبین حسین راٹھور کو اعزازی شیلڈ پیش کی اور اُن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
٭٭٭٭