نگراں وزیرخزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کی زیرصدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا ہے ۔ جس میں ضروری اشیاء کی قیمتوں اور اسٹاک کے بارے میں تجاویز تیار کرنے کیلئے کور گروپ تشکیل دینے کی منظوری دی گئی۔ گروپ میں وزارت پلاننگ، تجارت، فوڈ سکیورٹی اور صنعت و پیداوار کے سیکریٹریز شامل ہونگے اور وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی اجلاس میں وزارت آئی ٹی نے ٹیلی کام انفرا اسٹرکچر شئیرنگ فریم ورک کی سمری پیش کی۔

جبکہ اجلاس میں نیکسٹ جنریشن موبائل براڈ بینڈ سروسز کی بہتری کیلئے آئی ایم ٹی اسپیکٹرم جاری کرنے اور ان سولڈ آئی ایم ٹی اسپیکٹرم کے اجرا کیلئے ایڈوائزری کمیٹی بھی تشکیل دینے کی منظوری دی گئی، جبکہ ای سی سی اجلاس میں طوارقی اسٹیل ملز کا نام نیشنل اسٹیل کمپلیکس رکھنے اور وزارت توانائی کو تمام فرٹیلائزر پلانٹس کو گیس کی فراہمی جاری رکھنے کی منظوری بھی دی گئی۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
اپنے وعدہ معاف گواہ بن گئے، عمران خان کو کتنی سزا ہوگی؟
خاتون کا رشتہ داروں پر چالیس لاکھ روپے کے عوض بیچنے کا الزام،ویڈیو وائرل
سیمنٹ کی قیمت میں بھی اضافہ https://baaghitv.com/cement-ki-qemat-me-izafa/
آئی سی سی پی کی جرائم کی شرح میں نمایاں کمی پر تمام افسران کو شاباش
ممی کو 128 سال بعد مناسب طریقے سے دفنانے کی اجازت دے دی گئی
انتخابات میں عالمی مبصرین کو بلانے بارے الیکشن کمیشن کا اجلاس
امریکی کرنسی کے مقابلے روپیہ مزید تگڑا

تاہم فرٹیلائزر پلانٹس کو دی جانے والی گیس کی قیمت کے تعین کیلئے بین الوزارتی کمیٹی قائم کی گئی ہے جس میں وزارت خزانہ، پلاننگ کمیشن، تجارت، فوڈ سکیورٹی، صعنت و پیداوار، پاور اور توانائی شامل ہیں۔

Shares: