ٹیکس مراعات نہ دیں تو آئی ٹی صنعت بند ہو جائے گی ،وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی

0
123
aminulhaq

اسلام آباد: وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے کہا ہے کہ ٹیکس مراعات نہ دیں تو آئی ٹی صنعت بند ہو جائے گی۔

باغی ٹی وی : وفاقی وزیرانفارمیشن ٹیکنالوجی امین الحق نے پالیسی کمیٹی اور ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ فنڈ کے اجلاس کی صدارت کرتے کہا ہے کہ ایف بی آر کی پالیسیوں اور اسٹیٹ بینک کے کچھ قواعد ملک میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافے اور فری لانسرز کے ذریعے برآمدی ترسیلات کو بڑھانے میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

مہنگائی کا ایسا طوفان آنے والا ہے جو برداشت سے باہر ہوگا،بابر اعوان

انہوں نے خدشہ ظاہر کیا کہ مقامی ٹیلنٹ کام تو یہاں کررہا ہوگا لیکن کسی دوسرے ملک سے اپنی کمپنی کو آپریٹ کرکے سارا زرمبادلہ اور کریڈٹ اس ملک کو مل رہا ہوگا۔

اجلاس میں وزارت آئی ٹی کے ماتحت ادارے یونیورسل سروس فنڈ کے مالی سال 2022/23 کیلئے 32 ارب 13 کروڑ روپے اور نیشنل ٹیکنالوجی فنڈ(اگنائٹ)کیلئے 3 ارب 75 کروڑ روپے کے بجٹ کی اصولی منظوری دی گئی۔

واضح رہے کہ ٹیکس کی چھوٹ کی لاگت نے مسلسل چوتھے سال اپنے بڑھتے رجحان کو جاری رکھا جس کی بنیادی وجہ برآمدی صنعتوں کی لاگت کم کرنے کے لیے خام مال اور نیم تیار شدہ اشیا پر دیا گیا استثنیٰ تھا۔

ایف بی آر نے رواں سال جنوری میں زیادہ تر سیلز ٹیکس کی مد میں تقریباً 350 ارب روپے کی چھوٹ واپس لی جبکہ آئی ایم ایف کی شرائط کے تحت کھادوں اور مشینری پر جزوی چھوٹ دی گئی تھی-

حال ہی میں وزیر خزانہ مفتاح اسمٰعیل نے پاکستان اقتصادی سروے 22-2021 جاری کیا تھا جا کے مطابق ٹیکس چھوٹ 33.71 فیصد بڑھ کر17 کھرب 57 ارب روپے تک پہنچ گئی جو ایک سال پہلے 13 کھرب 14 روپے تھی۔

کالے شیشوں، فینسی و بوگس اور بغیر نمبر پلیٹس گاڑیوں کےخلاف کریک ڈاؤن

Leave a reply