باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں تباہ ہونے والے جہاز میں سینئر صحافی اور بینک آف پنجاب کے صدر بھی سوار تھے
کراچی کے علاقے ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے والے جہاز میں نجی ٹی وی 24 نیوز کے ڈائریکٹر پروگرامنگ اور سینئر صحافی انصار نقوی بھی سوار تھے تاہم ان کے حوالے سے ابھی کوئی تازہ صورتحال معلوم نہیں ہو سکی ہے ۔
صحافی انصار نقویٰ لمبے عرصے تک نجی ٹی وی نیوز کے ساتھ بھی منسلک رہے ۔ سینئر صحافی کی اہلیہ متحدہ قومی موومنٹ کی رکن اسمبلی رہ چکی ہیں ،
پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف
پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ
کراچی کی ماڈل کالونی میں گر کر تباہ ہونے والا بد قسمت طیارہ کیپٹن سجاد گل اور فرسٹ آفیسری عثمان اعظم اڑا رہے تھے جو کہ لینڈنگ سے عین چند لمحے قبل حاد ثے کا شکار ہو گیا ۔ ان کے علاوہ عملے میں فرید احمد چوہدری ، عبدالقیوم ، ملک عرفان ، مدیحہ ارم ، آسماءشہزادی شامل ہیں ۔ پی آئی اے کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیاہے کہ پی کے 8303 فلائٹ لاہور سے کراچی آ رہی تھی حادثے کا شکار ہو گئی ۔
https://twitter.com/sehrishmaan1/status/1263793503408197632






