طیارہ حادثہ، بینک آف پنجاب کے صدر زخمی، ہسپتال منتقل
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بینک آف پنجاب کے سربراہ معجزانہ طور پر کراچی طیارہ حادثے میں بچ گئے
بینک آف پنجاب کے صدر ظفر مسعود طیارہ حادثے میں زخمی ہوئے تھے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا اور انکا علاج جاری ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
اب تک کراچی کے جناح اسپتال میں ایک بچے سمیت 7 زخمیوں کو لایا گیا ہے جب کہ 14 افراد کے جاں بحق ہونے کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔
پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف
پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ
پی آئی اے انتظامیہ کے مطابق طیارے میں مجموعی طور پر 91 مسافر اور عملے کے 7 ارکان سوار تھے۔
طیارہ ماڈل ٹاؤن کراچی میں تباہ ہوا،ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کام جاری ہیں، وزیراعظم ، آرمی چیف نے افسوس کا اطہار کیا ہے، پاک فوج کی ٹیمیں بھی موقع پر موجود ہیں،وزیراعظم نے تحقیقات کا حکم بھی دے دیا ہے
طیارہ حادثہ، سوار مسافروں کی لسٹ سامنے آ گئی، 9 بچے بھی تھی سوار