طیارہ حادثہ، کتنی لاشیں ہسپتال پہنچا دی گئیں؟ شناخت کیلئے ڈی این اے کروانیکا فیصلہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی آئی اے ترجمان کا کہنا ہے کہ طیارے میں 91 مسافر اور عملے کے 7ارکان سوار تھے،

سندھ کی صوبائی وزیر صحت کا کہنا ہے کہ 12لاشیں اور 6زخمیوں کو لایا گیا ہے،ڈی این اے کررہے ہیں تاکہ شناخت کی جاسکے،اطلاع نہیں ہے کہ کتنے افراد جاں بحق ہوئے ہیں،

جناح ہسپتال سے ڈاکٹر سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ خواتین سمیت 10افراد کی لاشیں جناح اسپتال لائی گئیں ہیں،تمام ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جارہا ہے،ہمارے پاس تمام انتظامات موجود ہیں ،

میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا ہے کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے،امداد ی کارروائی جاری ہے، زخمیوں اور ہلاکتوں کا تعین نہیں ہوسکا،

سندھ حکومت کے وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ کچھ لاشوں کی شناخت نہیں کی جا سکتی، ڈی این اے کروائیں گے، امدادی کام جاری ہیں، پوری کوشش جاری ہے کہ جلد از جلد ریسکیو کا کام مکمل ہے، تمام ادارے متحرک ہیں، تمام ہسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کی گئی ہے

پی آئی اے طیارہ حادثہ، 5 لاشیں نکال لی گئیں،پاک فوج بھی امدادی کاموں میں ًمصروف

پی آئی اے طیارہ حادثہ،سی ای او پی آئی اے ارشد ملک کا اظہار افسوس، فوری کراچی روانہ

کراچی ایئر پورٹ کے قریب پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کا طیارہ گر گیا، جہاز میں عملے سمیت 107 لوگ سوار تھے، سیکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

پپی آئی اے کی لاہور سے کراچی جانے والی پرواز 8303 کو حادثہ ماڈل کالونی کے علاقے میں پیش آیا، سول ایوی ایشن کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی، کورونا کے باعث مسافروں کی تعداد زیادہ نہیں تھی

Comments are closed.