طیارہ حادثہ میں اموات، صدرمملکت، چیئرمین سینیٹ، سپیکر قومی اسمبلی کا اظہار افسوس
راولپنڈی کے علاقہ میں پاک فوج کا تربیتی طیارہ تباہ ہونے پر انسانی جانوں کے ضیاع پر صدر مملکت، چیئرمین سینیٹ، ڈپٹی چیئرمین سینٹ، سپیکر قومی اسمبلی، ڈپٹی سپیکر ،وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے.
پاک فوج کا تربیتی طیارہ پنڈی میں تباہ، 19 افراد جاں بحق
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے راولپنڈی میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ اپنے تعیزیتی بیان میں صدرمملکت نے غمزدہ خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے شہدا کی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی
بند کمروں میں ہونیوالے واقعات کی حقیقت؟ باغی ٹی وی اور کھرا سچ لا رہے ہیں انکشافات سے بھرپورویڈیو سیریز
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور طیارے کے حادثے میں شہید خاندانوں سے اظہارتعزیت اور دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔ چیئرمین سینیٹ نے اس حادثے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی سہولتوں کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے ان کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ سینیٹر سلیم ماونڈی والا، قائد ایوان سینیٹ سینیٹر سید شبلی فراز اور قائد حزب اختلاف راجہ محمد ظفرالحق نے بھی تربیتی کے حادثے میں ہونے والے جانی نقصان پر اظہار افسوس کرتے ہوئے سوگوار خاندانوں سے اظہار تعزیت اور زخمیوں کی صحت یابی کی اللہ تعالیٰ سے دعا کی.
بندوق کی نوک پرکسی کو مسلمان نہیں بنایا جا سکتا: وزیراعظم
سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر اور ڈپٹی سپیکر قاسم خان سوری نے راولپنڈی میں آرمی ایوی ایشن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ اپنے تعزیتی بیان میں سپیکر اور ڈپٹی سپیکر نے حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ دلی ہمدردی کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ آرمی ایوی ایشن کے طیارے کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں قیمتی جانی نقصانات پر دل رنجیدہ ہے، مشکل اور غم کی اس گھڑی ہم غمزدہ خاندانون کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکر قومی اسمبلی نے صوبائی محکمہ صحت اور متعلقہ اداروں کو زخمیوں کو ہر ممکن فوری طبی سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ سپیکر و ڈپٹی سپیکرنے حادثے میں شہید ہونے والے افراد کی درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لیے اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل کی دعا بھی کی
وفاقی وزیر بجلی و پٹرولیم عمر ایوب خان نے راولپنڈی میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں قیمتی جانی نقصان پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے شہداءکی بلندی درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی