طیارہ خرابی کے متعلق اپوزیشن کی باتوں کو حکومتی ترجمان نے مسترد کردیا

0
35

طیارہ خرابی کے متعلق کونسی رپورٹ کو حکومتی ترجمان نے مسترد کردیا
حکومتی ترجمان نے کہا ہے کہ ہفتہ وار میگزین میں شائع ایک رپورٹ قطعی من گھڑت ہے، .وزیراعظم عمران خان کیلیے سعودی ولی عہدکاطیارہ کینیڈاسےنیو یارک واپس نہیں بلایاگیاتھا ،ترکی،ملائیشیا کےرہنماؤں سے وزیراعظم کی ملاقاتوں سے متعلق نظریہ بھی بے بنیادہے.پاکستان اورسعودی عرب کی قیادت کےتعلقات انتہائی خوشگوار اور برادرانہ ہیں، پاک سعودی تعلقات کوسبوتاژ کرنےکی کوشش سے ظاہرہوتاہے اپوزیشن کتنی مایوس ہے..رپورٹ میں وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے کامیاب بات چیت کو کمزور کرنےکی کوشش کی گئی،
واضح رہے کہ وزیراعظم سعودی ولی عہدکےخصوصی طیارے پروطن واپسی کے لیے آ رہےتھے،جہازابھی تک ایئرپورٹ پر موجود ہے،تکنیکی خرابی کودورکیا جارہاہے،امریکی وقت کے مطابق شام5بجے وزیراعظم کاطیارہ روانہ ہواتھا ،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور پاکستانی وفد کے دیگر ارکان بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں ،

طیارہ خرابی، وزیراعظم آج رات نیویارک میں قیام کریں گے، نعیم الحق

عمران خان ہمارے مہمان خصوصی ، یہ شاہی طیارہ آپ کے لیے حاضر ، کمرشل پرواز پرنہیں جانے دیں گے ،محمد بن سلمان کے اصرار پر عمراں خان ولی عہد کے طیارے پر امریکہ روانہ

Leave a reply