شامی بچوں کے جسموں سے خون کی بجائے پیٹرول بہتا تو دنیا ایک پَل کی تاخیر نہ کرتی: ایردوان
![](https://baaghitv.com/wp-content/uploads/2019/12/5df8b66006cd5.jpg)
جنیوا:شامی بچوں کے جسموں سے خون کی بجائے پیٹرول بہتا تو دنیا ایک پَل کی تاخیر نہ کرتی، اطلاعات کےمطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے مزید کہا ہے کہ مہاجرین کے مسئلے پر چند ممالک کی کوششوں سے قابو نہیں پایا جا سکے گا۔
انہوں نے کہا کہ ترکی نے لاکھوں مہاجرین کے لئے اپنے دروازے کھولے ہیں۔ ایسے وقت میں کہ جب ترکی سے کئی گنا زیادہ امکانات کے مالک ممالک نے مہاجرین کے لئے کوٹہ رکھا ہم نے رنگ، نسل اور زبان کی تفریق کئے بغیر ہر ایک کو پناہ دی ہے۔
یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ مہاجرین کے مسئلے پر، ہماری طرح ان انسانوں کی بہترین شکل میں میزبانی کرنے والے، چند ممالک کی کوششوں سے قابو نہیں پایا جا سکے گا۔
صدر ایردوان نے کہا ہے کہ شامی بحران کے پیدا کردہ مہاجر مسئلے کا واحد حل یہ نہیں سمجھا جا سکتا کہ انہیں ترکی کی سرحدوں میں پناہ دے دی جائے۔ بلکہ اس مسئلے کا پائیدار حل صرف اور صرف عالمی سطح پر اٹھائے جانے والے اقدامات سے ہی ممکن ہے۔
پاکستان میں کسی کوپرویزمشرف کو سزاکے فیصلے سے فائدہ ہویا نہ ہوبھارت کوضرورہوا
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام میں ہلاک ہونے والے بچوں کے جسموں سے خون کی جگہ پیٹرول بہتا تو دنیا ایک پَل کی تاخیر کئے بغیر مداخلت کے لئے بھاگ اٹھتی۔
عدالتی آمریت !سپریم کورٹ نے انسانی سہولیات کی درخواست مسترد کر دی
میں کہتا ہوں کہ آئیے ان پیٹرول کے کنووں سے مل کر پیٹرول نکالیں اور اس کے بعد اس دہشت گردی کے علاقے میں ان رہائشی منصوبوں کا اطلاق کر کے اس وقت مہاجر بنے ہوئے ان انسانوں کو وہاں بسائیں۔ لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ اس طرف کوئی دھیان نہیں دیتا۔
پرویزمشرف ہماری شان ،سابق فوجیوں کی تنظیم نےمسلح افواج کے ترجمان کے بیان کی تائید…
صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ شام میں پائیدار امن کے لئے مہاجرین کی واپسی بہت ضروری ہے۔ مہاجرین کو ان کے اپنے وطن میں رکھا جائے گا اور جو مہاجرین ہمارے ملک میں موجود ہیں ان کی وطن واپسی کے فارمولے کا نفاذ ضروری ہے۔ شام میں پائیدار استحکام اور حالات کو معمول پر لانے کے لئے مہاجرین کی واپسی اتنی ہی اہم ہے جتنی کہ دہشت گردی کے خلاف جدوجہد۔