لاہور قلندرز کا "یہ تو ٹی از فینٹیسٹک ہوگیا” بھارت میں پی ایس ایل کی براہ راست نشریات پر نظر انداز ہوگا؟

0
44
Hussain Talat

لاہور قلندرز کا "یہ تو ٹی از فینٹیسٹک ہوگیا” بھارت میں پی ایس ایل کی براہ راست نشریات پر نظر انداز ہوگا؟

لاہور قلندرز نے ایک ٹوئیٹ کی جس میں حسین طلعت چائے کا کپ ہاتھ میں لیئے میچ گرؤنڈ میں نظر آرہا ہے اور اس پوسٹ پر لکھا کہ؛ "یہ تو ٹی از فینٹیسک ہوگیا” بس یہی کچھ کہنا تھا کہ یہ بات سوشل میڈیا صارفین کو بھا گئی اور انہوں نے لاہور قلندرز کی اس ٹوئیٹ کو وائرل کردیا لیکن یہ انداز پڑوسی ملک بھارت کے شائقین کو بالکل نہ بھایا کیونکہ اس میں ان کے لیے ایک تاریخی طنز ہے.

اس حوالے سے بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس نے لکھا کہ؛ ٹی از فینٹسٹک؛ پی ایس ایل ٹیم کی ناگوار ٹوئیٹ نے ہنگامہ برپا کردیا ہے جبکہ اخبار نے مزید لکھا کہ محمد حسین طلعت کا یوں کپ ہاتھ میں لیکر چائے پینا اور لاہور قلندرز کا اس طرح اس تصویر کو شیئر کرنا جس میں طنز کیا گیا ہو، نے ہنگامہ برپا کردیا ہے.

خیال رہے کہ سال 2019 میں جب بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو گرفتار کیا گیا تھا تو انہوں نے ایک ویڈیو میں چائے پیتے ہوئے کہا تھا کہ ٹی از فینٹسٹک مطلب چائے لاجواب ہے جو کافی وائرل بھی ہوا تھا جبکہ اسی دن سے اب اس جملے کو کئی بار پاکستان میں بھارت پر طنز اور مزاح کے طور پر بھی استعمال کیا جاتا ہے اور میمز بھی بنائے گئے.
مزید یہ بھی پرھیں؛
پی ایس ایل؛ ہدف کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی سلطانز کیخلاف بیٹنگ جاری
متحدہ عرب امارات اور بھارت کے درمیان "جامع اقتصادی شراکت داری” معاہدے کو ایک سال مکمل
1999 کےزلزلے میں پیدا ہونیوالا نوجوان 2023 کے زلزلے میں جاں بحق ہو گیا
پی سی بی چیئرمین کی ناعاقبت اندیشی:-تجزیہ:شہزاد قریشی
غریب عوام کے مفت علاج کے نظام کی تجدید نو پر خصوصی توجہ دیں. وزیر اعظم
اسلام آباد یونائیٹڈ کو بھی شکست؛ پی ایس ایل 8میں ملتان سلطانز نے فتح کی ہیٹرک ٹرک کرلی
واضح رہے کہ بھارت میں پی ایس ایل میچ کو سونی لائیو پر براہ راست نشر کیا جارہا ہے اور یہ بھارتی کرکٹ بورڈ کے ساتھ ایک عہدے میں طے پایا تھا تاہم اب یہ خیال کیا جارہا ہے کہ اس ٹوئیٹ کے بعد اس معاہدے کے ٹوٹنے کا خطرہ ہے جس کے تحت پی ایس ایل میچ بھارت میں براہ راست دکھایا جارہا ہے.

Leave a reply