لاہور: ڈاکٹرز اور ٹیچرز نے تو لاہوریوں کا جینا مشکل کردیا ہے ، کہیں ایک طرف ڈاکٹرزاپنی مرضی کا نظام چاہتے ہیںتودوسری طرف ٹیچرز اپنی مرضی کی مراعات ، حکومت نے اس مشکل صورت حال کا حل تو نکال لیا ہے مگر فی الحال ابھی وہ اس کو منظر عام پر لانانہیں چاہتی ،پہلے حکومت ہڑتالوںسے نبٹنآ چاہتی ہے ،
وزیراعظم عمران خان نے بابا گرونانک یونیورسٹی کا سنگ بنیاد رکھ دیا
دوسرطرف ڈاکٹرز کی طرح تحریک اساتذہ پنجاب کا 20 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر احتجاج کا اعلان، جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا۔
ہسپتالوں میں مریض،سڑکوں پرمسافررسوا:حق دیتے نہیں مانگتے ہیں یہ نام نہاد مسیحا
تعلیم و اساتذہ دشمن پالیسی کیخلاف اساتذہ کا سٹرکوں پر آنے کا فیصلہ،پنجاب بھر کی تمام اساتذہ تنظیمیں تحریک اساتذہ پنجاب کے پلیٹ فارم پر متحد ہوگئی، پنجاب ٹیچرز یونین کے جنرل سیکرٹری رانا لیاقت علی کا کہنا ہے کہ ریشنلائزیشن کو زمینی حقائق کے مطابق کیا جائے ،کنٹریکٹ اساتذہ کے پے پروٹیکشن کے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔
اردوکے شہر میں انگریزی کا راج—از…..فا طمہ قمر
انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی آرڈننس 2019 میں ترمیم کرکے تعلیمی اداروں کو صوبائی تحویل میں رکھا جائے جبکہ کنٹریکٹ اساتذہ کے مستقلی کے احکامات فوری جاری کیے جائیں، رانا لیاقت علی کے مطابق اگر انکے مطالبات تسلیم نہ ہوئے تو 20 نومبر کو پنجاب اسمبلی کے باہر بھرپور احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا۔