تعلیمی اداروں میں کرونا زور پکڑے لگا، ایک ہفتے میں 3 سو سے زائد طلبا کرونا کا شکار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق تعلیمی ادارے کھولنے کے بعد کرونا پھیلنے لگا ہے، 300 طلبا کرونا کا شکار ہو گئے ہیں
چین سے پھیلنے والے خطرناک کرونا وائرس مسلسل پھیل رہا ہے، تعلیمی ادارے کھلے تو کرونا نے پھر سر اٹھا لیا، تعلیمی اداروں میں کرونا کے پھیلاؤ کے حوالہ سے تشویشناک صورتحال سامنے آئی ہے ، ایک ہی ہفتے میں 300 سے زائد طلبا کرونا میں مبتلا ہو گئے ہیں، بھارتی ریاست کرناٹک کے شہر بنگلورو میں تعلیمی اداروں میں کرونا کے ٹیسٹ کئے گئے، جن میں سے ایک ہفتے میں 3 سو سے زائد بچوں کے کرونا ٹیسٹ مثبت آئے جس کے بعد کئی تعلیمی اداروں کو بند کر دیا گیا ہے
بنگلورو میں9 سال کے تقریباً 127 اور 10 سے 19 سال کے تقریباً 174 بچے کرونا کا شکار ہوئے ہیں، یہ ٹیسٹ پانچ اگست سے 10 اگست کے مابین کے کئے گئے ہیں، کرناٹک کے علاوہ باقی کئی ریاستوں میں بھی تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد کرونا مریضوں میں اضافہ ہو رہا ہے اور طلبا کے ٹیسٹ مثبت آ رہے ہیں، ہماچل پردیش میں اسکول کھلنے کے بعد سے اب تک تقریباً 32 طلبا کرونا کا شکار ہو چکے ہیں
طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال
اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام
تعلیمی ادارے کھلنے کے بعد دس روز میں 6 سو اساتذہ کرونا کا شکار