سیالکوٹ ،باغی ٹی وی (شاہدریاض کی رپورٹ) ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان میں ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ 2023 کا افتتاح کر دیا، ڈپٹی کمشنر نے ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا۔چیف کوآرڈینیٹر جہانگیر بابر باجوہ نے ڈپٹی کمشنر عدنان محمود اعوان کو ایسوسی ایشن کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی ۔
ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے کہا ہے کہ سیالکوٹ سرجیکل انسٹرومنٹ بنانے میں دنیا میں ثانی نہیں رکھتا، سرجیکل انڈسٹریز ویلیو ایڈڈانڈسٹری ہے جو سالانہ 500ملین ڈالر کی ایکسپورٹ کرکے ملک کیلئے قیمتی زرمبادلہ کما کردیتا ہے، سرجیکل انڈسٹریز کی ترقی کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور ریسرچ کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان نے ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن نمائش کا انعقاد کرنا خوش آئند ہے،
سیالکوٹ ،باغی ٹی وی-ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ عدنان محمود اعوان نے سرجیکل انسٹرومنٹ مینوفیکچررز ایسوسی ایشن پاکستان میں ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ 2023 کا افتتاح کر دیا، ٹیکنالوجی اینڈ انوویشن سمٹ میں لگائے گئے اسٹالز کا معائنہ کیا@BaaghiTV @MumtaazAwan @sccisialkot pic.twitter.com/F4YCAVVXtz
— Dr.Mustafa Badani (@DrMustafa983) August 10, 2023
وزیر اعلی پنجاب اور چیف سیکریٹری پنجاب کے ویژن کے مطابق سرجیکل انڈسٹریز کے فروغ کیلئے سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے مطلوبہ اراضی ایکوائر کرلی گئی ہے اس ضمن میں انڈسٹریز ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے ساتھ روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا جاتا ہے۔
سمٹ میں چیئرمین SIMAP یوسف حسن باجوہ، چیف کوآرڈینیٹر جہانگیر بابر باجوہ، ایس وی سی فیصل اکرام، حاجی سرفراز احمد چوہدری، فضل جیلانی اور ملک اشرف کے علاوہ سرجیکل انڈسٹریز سے وابستہ مختلف فیڈنگ ایجنسی کے نمائندگان نے شرکت کی۔
چیئرمین SIMAP یوسف حسن باجوہ نے سرجیکل سٹی کے قیام کیلئے مطلوبہ اراضی کو ایکوائر کرنے کیلئے ڈپٹی کمشنر کی کوششوں کو سراہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔