تین ہفتوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 17 ہزار600 روپے کا اضافہ

0
96

تین ہفتوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 17 ہزار600 روپے کا اضافہ ہوچکا ہے اور توقع ظاہر کی جارہی ہے کہ سونا مہنگا ہونے کا سلسلہ آگے بھی جاری رہے گا۔

اس دوران عالمی مارکیٹ کا جائزہ لیا جائے تو رواں ماہ عالمی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 68 ڈالر بڑھ چکی ہے۔ صرافہ مارکیٹوں کے زرائع کے مطابق عالمی مارکیٹ میں رواں ماہ سونے کی قیمت میں جتنا اضافہ ہوا ہے اس کے تناسب سے مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت زیادہ بڑھی ہے جس کی وجہ پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ بتایا جارہا ہے لیکن تشویشناک بات یہ ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ انٹر بینک یا اوپن کرنسی مارکیٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ بلیک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر کے لحاظ سے کیا جارہا ہے۔

20 دسمبر کی عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت اور مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کے ریٹ کا تجزیہ کیا جائے تو اس روز عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 1808 ڈالر فی اونس تھی جس کو مقامی کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 234 روپے سے ضرب دیا جائے تو مقامی کرنسی میں ایک اونس کی قیمت 423,072 روپے بنتی ہے اس رقم کو 31.1 سے تقسیم کیا جائے تو ایک گرام سونے کی قیمت 13 ہزار 603 روپے بنتی ہے اور ایک تولہ سونے میں 11.664 گرام ہوتے ہیں ایک گرام قیمت کو 11.664سے ضرب دیا جائے تو ایک تولہ سونے کی قیمت ایک لاکھ 58 ہزار672 روپے بنتی ہے لیکن اس کے برعکس مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت ایک لاکھ 78 ہزار 800 روپے بنتی ہے جو ایک لاکھ 58 ہزار672 روپے سے 20 ہزار 128روپے زیادہ ہے جس کا مطلب ہے کہ سونے کی قیمت میں اضافہ اوپن کرنسی مارکیٹ کے 234 روپے کے بجائے بلیک مارکیٹ کے 250 روپے سے بھی زیادہ بلکہ 260 روپے کے قریب کے حساب سے کیا جارہا ہے۔

جیولرز کا کہنا ہے کہ اس وقت ملک کی جو معاشی صورتحال ہے اس کو دیکھتے ہوئے سرمایہ کار ڈالر یا سونے میں اپنے سرمائے کو منتقل کررہے ہیں لیکن ڈالر خریدنا چونکہ مشکل ہے اسلئے سونے میں سرمایہ کاری کا رجحان بڑھ گیا ہے جس کی وجہ سے قیمتیں تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔
مزید یہ بھی پڑھیں.
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری کے شوہر انتقال کرگئے
سیلاب سے متاثرہ علاقوں کی بحالی اور تعمیر نو کے لیے طویل المدتی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا.وزیر خارجہ
دل کے پیدائشی نقائص میں مبتلا بچوں کا اب اسٹیم سیلز سے علاج ممکن
چیئر مین پی سی بی رمیز راجہ کو عہدے سے ہٹانے کی سمری وزیراعظم کو ارسال
بھارتی اداکارہ عرفی جاوید کو دبئی پولیس نے حراست میں لے لیا
ہر ماہ کی 14 تاریخ سے پہلے بچوں کے اخراجات ادا کردئیے جائیں، عدالت کا فیروز خان کو حکم
پنجاب میں سیاسی بحران کے باعث 23 دسمبر کو "کے پی اسمبلی” تحلیل ہونے کا امکان نہیں
ذرائع کا کہنا ہے کہ زیورات کے بجائے سونے کی خریداری کی جارہی ہے دوسری جانب جن شہریوں کو شادی بیاہ کے لیئے زیورات بنوانے ہیں وہ اس صورتحال سے شدید زہنی ازیت سے دوچار نظر آرہے ہیں جب کہ زیورات کے کاریگر بھی گاہک نہ ہونے کا رونا روتے نظر آرہے ہیں۔

Leave a reply