تیس سے چالیس سال کی عمر اور سکن کی حفاظت

0
39

اس عمر میں خواتین اپنی شخصیت سے اچھی طرح واقف ہو جاتی ہیں اور جان جاتی ہیں کہ ان نپر کیا چیز اچھی لگتی ہے کیا چیز بُری لگتی ہے اور کون سی چیز ان کی جکد پر اچھے اثرات مرتب کرتی ہے لیکن یہی وہ عمر ہے جن آنکھوں کے گرد جھریاں نمودار ہونا شروع ہوتی ہیں اور جلد کی رنگت سانولی ہونے لگتی ہے اور اس کی حفاظت نہ کرنے کی وجہ سے چہرے پر داغ دھبے پڑنے لگتے ہیں لہذا اس وقت آپ کی جلد کو کہیں زیادہ احتیاط اور دیکھ بھال کی ضرورت ہوتی ہے اس عر میں غذا کا خاص خیال رکھیں جو کچھ آپ کھائیں اس جے اثرات جلد پر نمودار ہوں گے پھل سبزیوں اور دودھ کا استعمال زیادہ کریں چکنی اور مرچ مصالحوں والی اشیاء سے پرہیز کریں اس عمرجلد کی قدرتی نمی کم ہونے لگتی ہے موئسچرائزنگ کرین کا استعمال لازمی کتیں خاص طور پر میک اپ سے پہلے کریم کا استعمال ضرور کریں نیند کی کمی کی وجہ سے آنکھیں سوج جاتی ہیں اور حلقے پڑ جاتے ہیں پانی زیادہ سے زیادہ پئیں اور بھر پور نیند لیں لھیرے کے قتلے کاٹ کر چند منٹ آنکھوں پر رکھنے سے آنکھوں کی تھکن دور ہو جاتی ہے اور آلو کے قتلے رکھے سے حلقے کم ہو جاتے ہیں اس کے علاوہ بازار میں ایسی کریمیں دستیاب ہیں جو آنکھوں کی سوجن کو کم کر دیتےی ہیں اس کو لگانے کے دس منٹ بعد کنسیلر لگا لیں تاکہ حلقے چھپ جائیں پچیس سال سے زائد خواتین ہلکے شیڈز کے فاؤنڈیشن اور پاؤڈر استعمال کریں یہ آپ کی جلد کی رنگت اور بناوٹ کے لئے موزوں رہے گے

Leave a reply