تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے پر عمران خان نے اپنی ہنستی ہوئی تصویر شیئر کردی

0
30

کراچی : وزیراعظم عمران خان نے تحریک عدم اعتماد مسترد ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر اپنی ہنستی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کردی۔

قومی اسمبلی کے آج ہونے والے ہنگامہ خیز اجلاس میں ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ نہیں کرائی اور اسے آئین کے منافی قرار دے کر تحریک عدم اعتماد کو مسترد کردیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس کے فوراً بعد وزیراعظم عمران خان نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے صدر مملکت کو اسمبلیاں تحلیل کرنے کی تجویز ارسال کی اور کہا کہ قوم عام انتخابات کی تیاری کرے۔

وزیراعظم عمران خان نے خطاب کے بعد اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر اپنی ایک ہنستی مسکراتی ہوئی تصویر شیئر کرائی ہے تاہم انہوں نے تصویر کے ساتھ کوئی پیغام نہیں لکھا۔

Leave a reply