چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم ن لیگ کا ہونا چاہیے-
باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق یہ بات بلاول بھٹو زرادری نے اے این پی رہنماؤں کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران کہی چئیرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ ملک بھر میں امن و امان کی صورتحال سب کے سامنے ہے عمران خان کا معاشی بحران امن و امان کی صورتحال پر اثرانداز ہو رہا ہے-
جھوٹے الزامات،عمران خان کو گرفتار کرنا چاہئے، مریم اورنگزیب
بلاول بھٹو نے کہا کہ مجھے اپنے صوبے کی پولیس اور وزیراعلیٰ پر بھرپور اعتماد ہے ہمیں ریاست کی رٹ کو قائم کرنا پڑےگا،ہم پر نالائق ترین وزیراعظم مسلط ہے،علی وزیر ایک ایم این اے ہےعلی وزیر پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے-
چئیر مین پیپلز پارٹی نے کہا کہ علی وزیر اور ان کے ساتھیوں کیلئے آواز اٹھاتارہا ہوں جو پہلا کیس کیا گیا تھا اس میں نے خود علی وزیر کیلئے وکیل کیا،جیل میں جو کچھ ممکن ہو سہولیات دیے جارہے ہیں-
انہوں نے کہا کہ میں اپنے اسپیکر اور اپنے ایم پی اے کو رہا نہیں کراسکا، اگر علی وزیر زیادہ جذباتی ہو گئے تھے تو انہیں معاف کر دینا چاہیے،انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب ہوئی تو وزیراعظم ن لیگ کا ہونا چاہیے-
تاثر ہے کہ سندھ کو کمزرو کرنے کیلئے وفاق افسران فراہم نہیں کر رہا،سپریم کورٹ
قبل ازیں بلاول زرداری نے پشاور میں ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ پارٹی کارکن ہماری طاقت اورہمارا حوصلہ ہیں،حکومت کو ہٹانے کیلئے صرف جمہوری طریقہ استعمال کریں گے،ہ پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف اعلان جنگ کیا ہے ،تبدیلی کا وعدہ کرنے والی حکومت نے 3سالوں میں ملک کو تباہ کردیا،اس شخص کے خلاف احتجاج کریں گے جس نے 50 لاکھ گھر دینے کا وعدہ کیا تھا،نالائق حکومت کے خلاف مارچ کرنے جارہے ہیں،حکومت نے تعلیم کے مواقع فراہم کئے اور نہ ہی روزگار کے، حکومت کا ہر ایک وعدہ جھوٹا اور دھوکہ نکلا، یوٹرن پر یوٹرن لیا گیا-
اقتدار میں آنے کے بعد جو سب سے زیادہ جملہ ادا کیا وہ "گھبرانا نہیں ہے”
بلاول زرداری کا مزید کہنا تھا کہ ٹرانسپرنسی انٹرنیشنل نے کہا موجودہ دور میں سب سے زیادہ کرپشن ہے، ملک بھر میں کرپشن میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے،ہم نے ڈٹ کر اس کٹھ پتلی کے خلاف مقابلہ کیا،ہم نے وزیراعظم کو پہلے دن ہی سلیکٹڈ قرار دے دیا تھا،دنیا بھر میں وزیراعظم سلیکٹڈ کے نام سے مشہور ہیں، عمران خان بڑی بڑی باتیں کرتے تھے،کہتے تھے میں ہر بدھ کو اسمبلی میں آؤں گا، عمران خان نے حکومت میں آکر اپنا گھر ریگولرائز کرا لیا، ہم نے کہا تھا کہ عمران کو میدان کھلا نہیں چھوڑیں گے، ضمنی انتخابات ہوئے تو جیت ہماری ہوئی، پاکستان پیپلز پارٹی جمہوری جماعت ہے، حکومت کو ہٹانے کیلئے صرف جمہوری طریقہ استعمال کریں گے، 8 مارچ کو ہم اسلام آباد میں ملیں گے اور قوم کے سامنے مطالبات رکھیں گے،عدم اعتماد نہ لانے کے خواہشمند ہمارا مؤقف دہرا رہے ہیں،خیبرپختونخوا کے جیالے لانگ مارچ میں صف اول کا کردار ادا کریں گے-