تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس شروع، وزیراعظم دورہ امریکہ پر اعتماد میں لیں گے

0
50

وزیراعظم عمران خان پارلیمنٹ ہاوَس پہنچ گئے،

عمران خان نے دنیا کے سب حکمرانوں کو پیچھے چھوڑ دیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت تحریک انصاف کی پارلیمانی پارٹی کا اجلاس جاری ہے جس میں میں وفاقی وزرا اور اتحادی جماعتوں کے رہنما شریک ہیں، اجلاس میں وفاقی وزراپرویزخٹک،اعجازشاہ،شاہ محمود قریشی، فوادچودھری، شیخ رشید اورمراد سعید شریک ہیں، اسی طرح فردوس عاشق اعوان،فیصل واوڈا،علی محمدخان،شبلی فراز،حفیظ شیخ،علی امین گنڈاپور اور دیگر شریک ہیں،

زلزلہ پروف عمارتوں کی تعمیر یقینی بنائی جائے گی، وزیراعظم آزاد کشمیر

زلزلہ متاثرین کی بحالی تک چین سےنہیں بیٹھیں گے، مشیر برائے اطلاعات

وزیراعظم عمران خان دورہ امریکہ کے حوالے سے پارلیمانی پارٹی کو اعتماد میں لیں گے، واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان ایک دن قبل ہی میں سات روزہ دورہ امریکہ کے بعد وطن واپس پہنچے ہیں اور ان کی پاکستان واپسی پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا ہے، دورہ امریکہ کے دوران انہوں نے جنرل اسمبلی اجلاس سے خطاب کیا اور بہت اہم ملاقاتیں کیں، آج کے اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اپنے دورہ امریکہ کے حوالہ سے شرکاء کو اعتماد میں لیں گے،

Leave a reply