تحریک انصاف کی سندھ ہائیکورٹ سے بلدیاتی الیکشن اگست کے پہلے ہفتے کروانے کی استدعا

0
34

سندھ میں بلدیاتی الیکشن کا دوسرا مرحلہ ملتوی کرنے کیخلاف پاکستان تحریک انصاف نے درخواست سندھ ہائیکورٹ میں دائر کردی ہے۔

درخواست تحریک انصاف کے رہنما اشرف جبار قریشی نے دائر کی۔ جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ 20 جولائی کو الیکشن کمیشن نے 24 جولائی کو ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کو ملتوی کردیا ہے۔ الیکشن کمیشن نے ایم کیو ایم اور پپلزپارٹی کے ساتھ مل کر بدنیتی کے ساتھ الیکشن ملتوی کئے ہیں۔ اگر بارشوں کی پیشگوئی تھی تو کم سے کم ایک ہفتے کے لیے انتخابات ملتوی ہونے چاہیے تھے۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے بلدیاتی انتخابات ملتوی کرنے کے 20 جولائی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دیا جائے اور بلدیاتی انتخابات اگست کے پہلے ہفتے میں کروانے کا حکم دیا جائے۔

Leave a reply